ETV Bharat / bharat

Manipur Schools To Remain Closed منی پور میں اسکول آٹھ جولائی تک بند رہیں گے

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 12:07 PM IST

منی پور حکومت نے ایک حکم نامے جاری کر کے ریاست کے تمام اسکولوں کو معمول کی کلاسز 8 جولائی 2023 تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Manipur Schools To Remain Closed
Manipur Schools To Remain Closed

امپھال: منی پور میں مسلسل دو ماہ سے حالات کشیدہ ہیں۔ تاہم حکومت اور فوج کی تمام تر کوششوں کے بعد ریاست میں تشدد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ دریں اثنا، منی پور حکومت نے کہا کہ ریاست کے تمام اسکولوں میں معمول کی کلاسوں کا دوبارہ آغاز 8 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ سرکاری حکم نامے میں ریاست کے تمام اسکولوں کو معمول کی کلاسز آٹھ جولائی 2023 تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اسکولی تعلیم، منی پور کے تحت تمام علاقائی تعلیمی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام متعلقہ افراد کو مطلع کریں اور اس کے مطابق ضروری کارروائی کریں۔

قبل ازیں، منی پور پولیس نے جمعرات کو کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں فائرنگ کے چھٹپٹ واقعات کی وجہ سے کچھ مقامات پر حالات کشیدہ ہیں، لیکن زیادہ تر اضلاع میں حالات معمول پر ہیں۔ تقریباً دو ماہ قبل تین مئی کو ریاست میں موئتی کمیویٹی کو درج فہرست قبائل کا درجہ دینے کے مطالبے کے خلاف آل ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین (اے ٹی ایس یو) کی جانب سے نکالی گئی ریلی کے دوران پُر تشدد جھڑپیں ہو گئی تھیں جس کے بعد سے ریاست میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Rahul Gandhi in Manipur راہل نے منی پور میں امن قائم رکھنے کی اپیل کی

Two faces of Indian Army: کشمیر اور منی پور میں ’فوج کا دوہرا معیار‘

اس سے قبل 30 جون کو بروز جمعہ منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ مستعفی ہونے کی قیاس آرائیاں عروج پر تھیں۔ تاہم، دوپہر کے آخر تک، سنگھ نے اعلان کیا کہ وہ اس "نازک موڑ" پر عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے دن کے آخر میں گورنر انوسویا یوکی سے ملنے کا منصوبہ بنایا تھا، جس سے ان قیاس آرائیوں کو ہوا ملی کہ وہ استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ جیسے ہی یہ بات پھیلی، سینکڑوں خواتین نے نوپی لال میموریل کمپلیکس کے قریب سڑک بلاک کر دی، جو کہ وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ سے صرف 100 میٹر دور ہے۔ اس کے نتیجے میں بنگلے کے ارد گرد اور راج بھون جانے والی سڑک پر سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.