ETV Bharat / bharat

رمضان المبارک میں قرآن کریم پڑھنے کا خاص اہتمام کریں: مفتی ہمایوں اقبال ندوی

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 5:10 PM IST

رمضان المبارک کا مہینہ تمام مہینوں سے بابرکت اور افضل ہے۔ اس مہینے کا انتظار مسلم قوم گیارہ مہینے کرتی ہے۔ آج ہم پر یہ مبارک مہینہ سایہ فگن ہو چکا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس مہینے کی قدر کرتے ہوئے تمام ذکر و اذکارکا اہتمام کریں۔

Make special arrangements to recite the Holy Quran in ramazan-ul-mubarak
رمضان المبارک میں قرآن کریم پڑھنے کا خاص اہتمام کریں

ریاست بہار کے ضلع ارریہ جمعیۃ علماء کے نائب صدر و تنظیم ابنائے ندوۃ العلماء پورنیہ کمشنری کے جنرل سکریٹری مفتی ہمایوں اقبال ندوی نے رمضان المبارک کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔

ہمایوں اقبال ندوی نے کہا کہ اسی پاک مہینے میں قرآن کریم مکمل ہوا رمضان کے مہینے سے قرآن کریم کو ایک خاص شغف ہے۔

اس لئے اس مہینے میں قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کا اہتمام کرنا چاہیے۔ قرآن کریم بلاشبہ ایک مکمل دستور حیات ہے۔
مفتی ہمایوں اقبال ندوی نے کہا کہ قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ پاک نے لے رکھی ہے۔ اس کا ایک ایک حرف، زیر، زبر یہاں تک کہ پیش میں بھی ردوبدل نہیں کیا جا سکتا۔

ابھی حالیہ دنوں میں ایک ملعون شخص نے قرآن کریم کی چھبیس آیات کو قرآن کریم سے نکالنے کی رٹ کورٹ میں دائر کیا تھا۔

جہاں اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس لئے مسلمان صرف رمضان کے ہی مہینے میں نہیں بلکہ عام دنوں میں بھی قرآن کریم سے اپنا مضبوط رشتہ رکھے اور اس پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.