ETV Bharat / bharat

Jitendra Awhad Controversial Statement: مہاراشٹر کے کابینہ وزیر کا مسلمانوں پر متنازعہ بیان - Jitendra Awhad Controversial Statement on muslims

ریاستی وزیر جیتندر اوہاڈ نے کہا کہ گوشت مٹن کھا کر ماتھا گرم نہ کریں۔ وہ یعنی مخالفین چاہتے ہیں کہ مسلمان گرم ہوں، یہی نہیں وہ نصیحت کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ سر پر برف رکھیں، منہ میں پان گٹکا ۔سُپاری جو کھانا ہے کھائیں لیکن منہ کو تالا لگائیں۔

Controversial Statement on Muslims
مہاراشٹر کے کابینہ وزیر کا مسلمانوں پر متنازعہ بیان
author img

By

Published : Nov 27, 2021, 4:44 PM IST

Updated : Nov 27, 2021, 10:26 PM IST

بھلے ہی یہ طنز ہے لیکن کیا کسی ریاستی وزیر کو یہ زیبا دیتا ہے کہ وہ اقلیتوں کو اس طرح سے زیر کرے۔ نصیحت کے اس طنزیہ قول سے نہ جانے کتنے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور نہ جانے کتنے مسلمان اس طنز کے شکار ہونگے۔

ویڈیو

ریاستی وزیر جیتندر اوہاڈ نے کہا کہ گوشت مٹن کھا کر ماتھا گرم نہ کریں۔ وہ یعنی مخالفین چاہتے ہیں کہ مسلمان گرم ہوں، یہی نہیں وہ نصیحت کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ سر پر برف رکھیں، منہ میں پان گٹکا ۔سُپاری جو کھانا ہے کھائیں لیکن منہ کو تالا لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

راجستھان: بی جے پی رہنما گیان دیو آہوجا کا متنازعہ بیان

اوہاڈ نے یہ نصیحت ممبئی سے متصل بھیونڈی علاقے میں این سی پی کے ایک دفتر کے افتتاح کے موقع پر کہیں۔ اس موقع پر این سی پی کے سینئر لیڈر جینت پاٹل بھی موجود تھے۔ پاٹل خاموشی سے اس بیان کو سن رہے تھے، اُنہوں نے اس بیان کی مخالفت بھی نہیں کی۔ اُنکی خاموشی مسلمانوں کو دی جانے والی طنزیہ نصیحت کی تائید کر رہی تھی۔

اوہاڈ شاید بھول چکے ہیں کہ مہاراشٹر میں گٹکے پر پابندی عائد کی گئی ہے، یہ الگ بات ہے کہ اس پابندی کو عائد کرنے میں اس وقت کی بی جے پی حکومت کا اہم رول تھا۔ اوہاڈ کے اس بیان کے بعد جہاں مسلمانوں کو دل آزاری ہوئی وہیں گٹکھے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کو اس بیان کے بعد اُمید کی ایک نئی کرن نظر آنے لگی ہے۔

Last Updated : Nov 27, 2021, 10:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.