کیرالہ کے مختلف اضلاع کے متعدد مقامات پر گزشتہ کئی دنوں سے ہورہی مسلسل بارش سے لوگ پریشان ہیں۔ اس بارش سے اب تک سات اموات کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ فوج کے جوان اور این ڈی آر ایف کے ارکان کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مسلسل بارش کے سبب زمینی تودے کھسکنے کے سبب لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے 12 افراد لاپتہ ہیں۔
ریاست کے کوٹیم کوٹٹکال اور اڈوکی کوکیار علاقہ میں کئی مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کوٹایام، پٹھانمٹھیٹا اور اڈوکی اضلاع میں سیلاب کی صورتحال ہنوز خراب ہے۔
سیلاب سے متاثر علاقوں میں کئی مکانات زیر آب ہیں۔ بارش سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کیمپ کھولے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:کیرالہ میں بارش کا قہر، ایئرپورٹ بند
اس کے علاوہ اڈوکی، کوٹیم اور پٹھان مٹھٹہ اضلاع میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے جب کہ ٹریفک جام کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔
ریاستی حکومت کی جانب سے ڈیم والے علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔