ETV Bharat / bharat

Kiren Rijiju on Law and Justice قانون عام آدمی کے لیے قابل فہم ہونا چاہیے، رجیجو

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 9:07 PM IST

مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو نے عدالتی نظام میں عام لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو قانون سمجھ میں آنا چاہئے۔ اس لئے مرکزی وزارت قانون و انصاف 65 فرسودہ قوانین اور اس طرح کی دیگر دفعات کو منسوخ کرنے کا بل لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

قانون عام آدمی کے لیے قابل فہم ہونا چاہیے، رجیجو

پنجی: گوا کے پنجی میں منعقدہ 23 ویں دولت مشترکہ قانون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو نے کہا کہ اچھی حکمرانی کے بہت سے پہلو اور خصوصیات ہیں۔ مقصد یا ہدف یہ ہے کہ کرپشن کو کم سے کم اور ختم کیا جائے اور فیصلہ سازی میں معاشرے کے کمزور ترین افراد کی آواز سنی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت صرف کاروبار کرنے میں آسانی نہیں بلکہ زندگی میں آسانی پر زور دے کر اچھی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قانون کی حکمرانی کے تصور کا بہت بڑا کردار ہے۔

وزیر نے کہا کہ حکومت نے فرسودہ اور قدیم قوانین کو منسوخ کرنے کے لیے ایک بڑی مشق شروع کی ہے اور گزشتہ آٹھ سالوں میں 1486 قوانین کو قانون کی کتاب سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں مرکزی وزارت قانون و انصاف 65 فرسودہ قوانین اور اس طرح کی دیگر دفعات کو منسوخ کرنے کا بل لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

رجیجو نے اس بارے میں بھی بات کی کہ حکومت کس طرح ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھارتی عدلیہ کو مکمل طور پر پیپر لیس بنانے کے مقصد سے ای کورٹس کا تیسرا مرحلہ شروع کیا ہے۔ Ease of Living اور Ease of Doing Business کے محاذ پر انہوں نے بتایا کہ تقریباً 13,000 تعمیل کے بوجھ کو آسان بنایا گیا ہے جبکہ 1,200 سے زیادہ عمل کو ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kiren Rijiju برطانوی عہدے کے غیر ضروری قوانین مکمل طور سے منسوخ کئے جائیں گے

وزیر قانون نے عدالتی نظام میں عام لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے کئے گئے مختلف اقدامات جیسے کہ ورچوئل کورٹس، ای سیوا سینٹرز اور ہائی کورٹس میں انفارمیشن کیوسک کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ہائی کورٹس اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں درخواستوں اور معاون دستاویزات کی ای فائلنگ کے لیے لگائے گئے نظام کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ای فائلنگ کے ذریعہ وکلاء اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت مقدمہ دائر کر سکتے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.