پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حال ہی میں قائم کیا گیا ملٹی پرپز تھیٹر بن کر تیار ہو چکا ہے۔ اس ملٹی پرپز تھیٹر کا مقصد بچوں کو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم فراہم کرانا ہے۔ جہاں ایک جانب اس تھیٹر میں انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے فلموں کو دکھایا جائے گا، وہیں دوسری جانب طلبہ کو یہاں پر تعلیم بھی دی جائے گی۔ یہاں پر ملک کے مختلف حصوں کے ماہرین تعلیم بچوں سے انٹرنیٹ کے ذریعے ملکی سطح پر ہونے والے مقابلہ جاتی امتحان کے سلسلے میں رہنمائی کریں گے، جو طلبہ کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔ اس تھیٹر کا مقصد یہی ہے کہ ضلع کے بچوں کو تعلیم کے اعتبار سے آگے بڑھانا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع میں پہلی بار اس طرح کا ملٹی پرپز تھیٹر قائم کیا گیا ہے جبکہ ضلع عسکری سرگرمیوں کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہا ہے تاہم دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ یہ ملٹی پرپز تھیٹر کس قدر کامیاب رہے گا اور یہ بچوں کے لئے کتنا سود مند ثابت ہوگا۔ Launch of multi-purpose theater on the occasion of Children's Day in pulwama
مزید پڑھیں:۔ Multiplex Cinema Open in Shopian شوپیان ملٹی پلکس سینما عوام کے لئے کھول دیا گیا
اس موقع پر چیف سنیما افسر جے پنچال نے کہا کہ اس ملٹی پرپز تھیٹر میں ہم فلموں کے ساتھ ساتھ بچوں کو تعلیم بھی دیں گے۔ ملک کے مختلف میٹرو شہروں میں رہنے والے ٹیچرز بچوں کو مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تعلیم دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ جس طرح بڑے شہروں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ویسے ہی معیاری تعلیم ہم ضلع کے بچوں کو دینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور شوپیان میں 18 ستمبر کو ان ملٹی پرپز تھیئٹرز کا افتتاح کیا تھا جبکہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ جموں و کشمیر میں اس طرح کے اقدامات کئے گئے ہیں، جس کا ابھی تک تصور بھی نہیں کیا گیا تھا۔ یہ ملٹی پرپز تھیئٹر جادوز کے زیر نگرانی چلایا جا رہا ہے۔