ETV Bharat / bharat

’کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ بودھ مت کے پیروکاروں کی توجہ کا مرکز بنے گا‘ - etv bharat news

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے وجود میں آنے سے ملک اور دنیا کے بودھ مت کے پیروکاروں کو بھگوان گوتم بدھ سے وابستہ زیارت گاہوں کا دورہ کرنے میں سہولت ہو گی اور اس سے پروانچل کے علاقہ کی ترقی میں مزید تیزی آئے گی۔

Kushi Nagar International Airport to be a center of attraction for Buddhists
’کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ بودھ مت کے پیروکاروں کی توجہ کا مرکز بنے گا‘
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 1:01 PM IST

Updated : Oct 20, 2021, 1:15 PM IST

مسٹر مودی نے بدھ کے روز یہاں 260 کروڑ کی لاگت سے تیار بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا بھر میں بودھ مت سماج کے عقائد اور عقیدے کا مرکز ہے۔ یہ ایئر پورٹ ایک طرح سے ان کی تعظیم کے لیے گلپوشی گئی ہے۔ بھگوان بدھ کے علم سے لے کر مہاپرینروان تک کا گواہ یہ علاقہ آج ہوائی سروس کے ذریعے دنیا سے منسلک ہوگیا ہے۔ سری لنکا ایئرلائن کے طیارے کی آج کشی نگر میں لینڈنگ اس مقدس سرزمین کو خراج تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امت شاہ اتراکھنڈ میں تباہی سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے

انہوں نے کہا کہ آج یہ ایک خوشگوار اتفاق ہے کہ شرد پورنیما اور والمیکی جینتی کے موقع پر بھگوان بدھ کی تحریک سے ’ سب کو ساتھ لیکر سب کے پریاس سے سب کا وکاس‘ ممکن ہو رہا ہے۔ اتر پردیش کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ کئی دہائیوں سے ہوائی سروس سے منسلک ہونے کی امیدوں اور توقعات کا نتیجہ ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی خوشی دوگنی ہوگئی ہے کہ ایک طرف وہ ہوائی اڈے کے کھلنے سے روحانی طور پر خوش ہیں ، جبکہ پروانچل کے نمائندے کی حیثیت سے انہیں اطمینان کا احساس ہے کہ یہ کمٹمنٹ پورا ہو رہا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 20, 2021, 1:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.