کولکاتا: سُپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوبود کانت کی جانب سے بی جے پی کی معطل ترجمان نُپور شرما کی سرزنش کے بعد اس کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔Look Out Notice Against Nupur Sharma اسی درمیان مغربی بنگال میں کولکاتا پولیس ہیڈ کوارٹر نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے نُپور شرما کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔ کولکاتا کے مختلف تھانوں امہرسٹ اسٹریٹ تھانہ، بڑتلہ تھانہ اور نارکل ڈانگہ تھانوں میں نُپور شرما کو طلب کیا تھا لیکن بی جے پی کی سابق ترجمان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا اور اسی لیے اس کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا۔
ریاست کے تمام اضلاع کے تھانوں میں بھی نُپور شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ دوسری طرف آج ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، کانگریس اور سی پی آئی ایم کے رہنماؤں نے بی جے پی کی معطل ترجمان نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Prophet Remarks Row: گستاخ رسول معاملہ میں ملک و بیرون ممالک کا ردعمل۔۔۔ دیکھیں ویڈیو