اترپردیش کے 15 اضلاع سے کسان سینا کے نمائندوں نے جمعرات کے روز مرکزی زراعت اور کسان بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر سے ملاقات کی اور نئے قوانین کی حمایت کی۔ کسان سینا کے نمائندوں نے مرکزی وزیر زراعت سے تلقین کی کہ وہ کسی بھی شرط پر زرعی اصلاحات کے تینوں قوانین کو منسوخ نہ کریں۔
تومر نے کسانوں کی تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'حزب اختلاف کی جماعتیں جو ایک طویل عرصے سے اقتدار میں رہنے کے باوجود کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کر سکی ہیں، آج ان اصلاحات پر سوالات اٹھا رہی ہیں'۔
اس اجلاس میں باغپت کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر ستیپال سنگھ، کسان مزدور سنگھ کے صدر چودھری پرکاش تومر، نائب صدر ٹھاکر راجندر سنگھ، جنرل سکریٹری بابو رام تیاگی، کسان سینا کے قومی کنوینر گوری شنکر سنگھ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیے
کسانوں نے حکومت کے مذاکرات کی تجویز مسترد کی
نریندر مودی حکومت کے نافذ کردہ تین قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کا احتجاج گذشتہ چار ہفتوں سے جاری ہے۔ دوسری طرف قوانین کی حمایت کرنے والی کاشتکار تنظیمیں بھی ہر روز مرکزی وزیر زراعت سے مل رہی ہیں۔