ETV Bharat / bharat

Khargone Violence: بی جے پی غریب مسلم نوجوانوں کو پیسے دیکر پتھربازی کرواتی ہے، دگ وجے سنگھ - کھرگون تشدد معاملہ کی خبر

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس طرح کی شکایات آ رہی ہیں کہ بی جے پی غریب مسلم نوجوانوں کو پیسے دیکر پتھربازی کرواتی ہے، حالانکہ انہوں نے ان حقائق کی جانچ نہیں کی ہے۔ BJP Itself Throws Stones By Giving Money To Poor Muslims Youth

بی جے پی غریب مسلم نوجوانوں کو پیسے دیکر پتھربازی کرواتی ہے، دگ وجے سنگھ

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 7:33 AM IST

نیمچ: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے لوگ خود کچھ غریب مسلم لڑکوں کو پیسے دے کر پتھربازی کرواتے ہیں۔ تاہم انہوں نے ان حقائق کی جانچ نہیں کی ہے۔ دگ وجے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس طرح کی شکایات آ رہی ہیں کہ بی جے پی غریب مسلم نوجوانوں کو پیسے دیکر پتھربازی کرواتی ہے، جس کی وہ جانچ کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ دو روزہ دورے پر پیر کی رات دیر گئے جواد ودھان سبھا کے موڈی گاؤں پہنچے تھے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کچھ شکایات میرے پاس آرہی ہیں، لیکن اس کی جانچ نہیں ہوئی۔ Khargone Violence: Digvijay Singh Allegation On BJP

  • कुछ गरीब मुसलमान लड़कों को पैसा देकर खुद ही पत्थर फिकवाते हैं @BJP4India के लोग @digvijaya_28 - ऐसी शिकायतें मेरे पास आ रही हैं जिसकी मैं जांच करवा रहा हूं @ndtv @ndtvindia pic.twitter.com/9lWEzCdPlN

    — Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) April 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس سے قبل کھرگون میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد دگ وجے سنگھ بلڈوزر سے انہدامی کارروائی سے متعلق ٹویٹ کرکے مشکلات میں پھنس گئے تھے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں کچھ ہندو شدت پسند نوجوان ایک مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرا رہے تھے حالانکہ وہ تصویر بہار کی تھی۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں رام نومی کے دن جلوس کے دوران فرقہ وارانہ تشدد پیدا ہوگیا تھا۔ اس تشدد میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف بلڈوزر سے انہدامی کارروائی کی اور کئی ملزمین کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا، جو تشدد کے دوران موقع پر موجود نہیں تھے، تاہم مدھیہ پردیش حکومت نے اپنی کارروائی کو درست قرار دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.