ETV Bharat / bharat

محمد کے علاج کے لیے دنیا کی سب سے مہنگی دوا کا انتظام, قیمت 18 کروڑ - متول پنچایت کیرالا

ریاست کیرالا کے کنور سے تعلق رکھنے والے محمد نام کا ڈیڑھ سالہ بچہ ریڑھ کی ہڈی کی کے مرض اسپائینل مسکیولر اٹروفی میں مبتلا ہے جس کے علاج کے لیے 18 کروڑ روپے کی رقم جمع کی گئی۔

دنیا کی سب سے مہنگی دوا کا انتظام
دنیا کی سب سے مہنگی دوا کا انتظام
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 9:56 PM IST

Updated : Jul 6, 2021, 5:13 PM IST

متول پنچایت کی صدر فریشہ نے میڈیا کو بتایا کہ محمد کے علاج کے لیے لوگوں سے اب تک 18 کروڑ روپے امداد کی شکل میں موصول ہوئے ہیں اور اب اس رقم سے بیرون ملک سے محمد کے علاج کے لیے دوا لائی جائے گی۔

پچھلے ایک ہفتہ سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر محمد کی بیماری کے تعلق سے خبریں چل رہی تھیں جس کے بعد لوگوں نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معصوم بچے کی مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا اور اب محمد کا علاج ممکن ہے۔

ڈاکٹروں نے محمد کے اہلخانہ کو بتایا کہ اس کے علاج کے لیے 'زولجیسما' میڈیسین کی ضرورت ہے جو دنیا کی سب سے مہنگی میڈیسین ہے۔ اب چونکہ 18 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع ہوگئی ہے تو محمد کے والدین اس دوا کا انتظار کر رہے ہیں جس سے ان کے بیٹے کی بیماری دور ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ساڑھے چھ ماہ کی بچی کو 16 کروڑ کے انجیکشن کی سخت ضرورت

وہیں دوسری جانب محمد کی بہن افراہ بھی اسی بیماری میں مبتلا ہے لیکن بیماری کے بارے میں تاخیر سے معلوم ہونے پر اب اسے پوری زندگی وہیل چیئر پر ہی گزارنی پڑے گی۔

Last Updated : Jul 6, 2021, 5:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.