ETV Bharat / bharat

Kashmiri Journalist Sajad Gul Arrested: پولیس نے صحافی سجاد گل کو گرفتار کرلیا

author img

By

Published : Jan 8, 2022, 9:39 AM IST

سجاد گل ایک نوجوان صحافی ہیں جو سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے شعبہ صحافت کے طالب علم ہیں۔ سجاد گل نے کئی مقامی میڈیا اداروں کے لیے کام کیا ہے اور وہ اس وقت 'کشمیر والا' نامی ایک مقامی میڈیا ادارے کے ساتھ " ٹرینی رپورٹر" کی حیثیت سے وابستہ ہیں۔

صحافی سجاد گل کو پولیس نے گرفتار کیا
صحافی سجاد گل کو پولیس نے گرفتار کیا

اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی سجاد گل کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سجاد گل نے حال ہی میں ایک تصادم آرائی کے دوران مارے گئے عسکریت پسند کمانڈر سلیم پرے کے گھر والوں و رشتہ داروں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جس میں وہ ملک مخالف نعرے بازی کررہے تھے۔ پولیس نے سجاد گل کو حراست میں لے لیا۔

سجاد گل ایک نوجوان صحافی ہیں جو سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے شعبہ صحافت کے طالب علم ہیں۔ سجاد گل نے کئی مقامی میڈیا اداروں کے لئے کام کیا ہے اور وہ اس وقت 'کشمیر والا' نامی ایک مقامی میڈیا ادارے کے ساتھ " ٹرینی رپورٹر" کی حیثیت سے وابستہ ہیں۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صحافی آکاش حسن نے ان کے اہل خانہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سجاد گل کو متعدد دفعات کے تحت پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مبینہ طور پر ان پہ آئی پی سی کی 120B( مجرمانہ سازش کے لئے فریق بننا) اور دفعہ 153B (عوام کے لئے خوف یا خطرہ لاحق بننا) دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ کشمیرمیں صحافی گرفتار

انہوں نے سجاد گل کے اہل خانہ کا حوالے دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ بدھ کو رات دس بجے فوج ان کو اپنے ساتھ لے گئی تاہم بعد میں پتہ چلا کہ سجاد کو سمبل پولیس تھانہ میں رکھا گیا ہے۔

ادھر ایک پولیس عہدیدار نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ سجاد گل پر ایک مقدمہ درج ہے اور وہ اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.