ETV Bharat / bharat

Jodhpur Cylinder Blast گیس سلینڈر پھٹنے پانچ افراد ہلاک، متعدد زخمی - جودھ پور میں گیس دھماکہ

جودھپور میں شادی میں بارات کی تیاریوں کے دوران ایک گیس سلینڈر سے گیس لیک ہو رہی تھی اور کسی نے اس جانب کسی نے توجہ نہیں دی جس کے بعد سلینڈر پھٹ گیا۔Jodhpur Cylinder Blast

گیس سلنڈر پھٹنے پانچ افراد ہلاک
گیس سلنڈر پھٹنے پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Dec 9, 2022, 12:12 PM IST

جودھ پور: ریاست راجستھان کے جودھپور ضلع کے بھونگرہ گاؤں میں جمعرات کو ایک شادی تقریب کے دوران گیس سلینڈر پھٹ گیا، جس کے سبب پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس حادثے میں تین بچوں سمیت کُل پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 10 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ سبھی جودھپور کے مہاتما گاندھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وہیں اس حادثے کے بعد سگت سنگھ کے خاندان میں ماتم کی لہر پھیل گئی ہے۔

گیس سلنڈر پھٹنے پانچ افراد ہلاک، متعدد زخمی

اس حادثے میں کُل 52 افراد جھلس گئے، جنہیں مہاتما گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے دو معصوم بچے جودھ پور پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ اسی دوران جمعرات کو مزید تین افراد کی موت ہوگئی۔ حادثے میں اب تک پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔Gas Cylinder Blast in Jodhpur

مزید پڑھیں:۔ Gas Cylinder Explosion in Jodhpur جودھ پور میں گیس سلنڈر دھماکہ، 4 افراد ہلاک

بتایا جا رہا ہے کہ جس وقت بارات کی تیاریاں ہو رہی تھیں اسی وقت ایک سلینڈر سے گیس لیک ہو رہی تھی۔ اس طرف کسی نے توجہ نہیں دی اور یہی گیس کا اخراج حادثے کی وجہ بن گیا۔ گیس لیکج سے گھر میں گیس پھیل گئی اور اچانک سلنڈر پھٹ گیا اور دولہے کے ارد گرد کھڑی خواتین پر گرا، جس سے سبب کپڑوں میں آگ لگ گئی اور اسی لئے اس حادثے میں 29 خواتین جھلس گئیں جبکہ 13 مرد آگ کی زد میں آئے۔ اس کے علاوہ 10 بچے بھی جھلس گئے ہیں۔

ناگور کے رکن پارلیمان ہنومان بینیوال نے کہا کہ زخمیوں کی حالت کافی نازک ہے، اس لئے ہلاکتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرنے والوں کو 25 سے 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعلی کو آج ہی پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے۔ 40 فیصد سے کم جھلسنے والوں کے علاج کے لیے بھی مناسب انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے میں مرکزی حکومت سے مدد لینے کے لیے آج یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھاؤں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.