ETV Bharat / bharat

Kushwaha Slams Modi Government بیان بازی اور یقین دہانی کے علاوہ بی جے پی کچھ نہیں کر رہی، کشواہا

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 9:04 PM IST

امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ مرکزی حکومت آئین مخالف، ملک کو راستے سے بھٹکانے اور تقسیم کرنے، وفاقی ڈھانچے کو تباہ کرنے اور جمہوریت کو قتل کرنے کاکام کر رہی ہے۔

بیان بازی اور یقین دہانی کے علاوہ بی جے پی کچھ نہیں کر رہی، کشواہا

پٹنہ: عظیم اتحاد کے ذریعہ پورنیہ کے رنگ بھومی میدان میں 25 فروری ہونے والی ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ مرکزی حکومت آئین مخالف، ملک کو راستے سے بھٹکانے اور تقسیم کرنے، وفاقی ڈھانچے کو تباہ کرنے اور جمہوریت کو قتل کرنے کاکام کر رہی ہے۔ اس کے بر خلاف اپوزیشن اتحادکے لیڈر اور مقبول وزیراعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ مسٹر تیجسوی پرساد یادو، سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی سمیت عظیم اتحاد کے تمام حلیف جماعتوں کے ذریعہ منعقد ہونے والی 25 فروری کی یہ مہا ریلی ملک کو ایک نیا پیغام دے گی۔

امیش سنگھ کشواہا نے مزید کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی عام عوام پریشانی کا شکار ہے۔ بیان بازی اور یقین دہانی کے علاوہ بی جے پی اور کچھ نہیں کر رہی ہے۔ لوگ فرقہ پرست اور جنونی طاقتوں کی طرف سے ملک اور ریاست کے ماحول کو خراب کرنے کی سازش کے خلاف بولنے کی ہمت نہیں کر پا رہے تھے۔ اس کی شروعات بی جے پی کے خلاف بہار سے ہوچکی ہے۔ متحدہ مہاگٹھ بندھن ان قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ رنگ بھومی میدان میں ہونے والی یہ مہاریلی ملک کو تبدیلی کا نیا پیغام دینے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kushwaha On Nitish Kumar نتیش کمار کو قومی لیڈر بنانا چاہتے ہیں

آفات مینجمنٹ کے وزیر شاہنواز عالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ریلی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت صرف ریلی کے اعلان سے ہی گھبرا گئی ہے۔ آر جے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری، سابق ایم پی مسٹر سکھدیو پاسوان نے کہا کہ پورنیہ کے رنگ بھومی میدان میں ہونے والی یہ ریلی تاریخی ہوگی جو ملک میں تبدیلی کی راہ ہموار کرے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.