جمشید پور: اے ڈی جے ون سنجے کمار اپادھیائے کی عدالت نے شدت پسند تنظیم القاعدہ سے وابستگی کے معاملے میں دھٹکیڈیہ سے گرفتار احمد مسعود عرف مونو کو دو مقدمات میں آٹھ-آٹھ سال کی سخت قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے 18 افراد کی گواہی کے بعد فیصلہ سنایا۔ احمد مسعود کو دو مختلف مقدمات میں 8-8 سال قید بامشقت اور 10-10 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جنوری 2016 میں دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے جمشید پور پولیس کو احمد مسعود عرف مونو سے متعلق اہم معلومات دی تھیں، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے جمشید پور پولیس نے دھٹکیڈیہ علاقے میں چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔ تھانے میں پوچھ گچھ کے دوران کئی اہم جانکاری ملی۔ معلوم ہوا کہ احمد مسعود کا تعلق القاعدہ تنظیم سے ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران احمد مسعود سے نو ایم ایم پستول کے زندہ کارتوس، چپس اور القاعدہ سے متعلق کئی دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔ عدالت نے احمد مسعود پر اسلحہ ایکٹ اور شدت پسند تنظیم سے تعلق کے دو الگ الگ مقدمات میں فیصلہ سنایا۔ عدالت میں سماعت کے دوران کل 18 گواہوں نے بیان دیا جس کے بعد اے ڈی جے فاریسٹ سنجے کمار اپادھیائے کے احمد مسعود کو دونوں مقدمات میں 8-8 سال قید اور 10-10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ شدت پسند تنظیم اور عسکریت پسندآنہ واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں دہلی تہاڑ جیل میں بند عبدالسمیع اور کٹکی سے پوچھ گچھ کے دوران دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم کو احمد مسعود عرف مونو کے بارے میں جانکاری ملی تھی۔
مزید پڑھیں:۔ Gorakhnath temple attack عدالت نے احمد مرتضیٰ عباسی کو سزائے موت سنائی