ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi on BJP Bulldozer in Kashmir کشمیر کو روزگار اور پیار کی جگہ بی جے پی کا بلڈوزر ملا، راہل گاندھی

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں سے ان کی زمینیں چھینی جا رہی ہیں۔

Rahul Gandhi
Rahul Gandhi
author img

By

Published : Feb 12, 2023, 1:37 PM IST

Updated : Feb 12, 2023, 2:20 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اتوار کو جموں و کشمیر میں مبینہ تجاوزات کے خلاف جاری انہدامی کارروائی پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر نے روزگار، بہتر کاروبار اور محبت چاہا تھا، لیکن اس کے بجائے اسے "بی جے پی کا بلڈوزر" ملا۔ قابل ذکر ہے کہ یو ٹی میں بڑے پیمانے پر جاری انہدامی کارروائی پر کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سمیت خطے کی تمام بڑی پارٹیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • जम्मू-कश्मीर को चाहिए रोज़गार, बेहतर व्यापार और प्यार, मगर उन्हें मिला क्या? भाजपा का बुलडोज़र!

    कई दशकों से जिस ज़मीन को वहां के लोगों ने मेहनत से सींचा, उसे उनसे छीना जा रहा है।

    अमन और कश्मीरियत की रक्षा, जोड़ने से होगी, तोड़ने और लोगों को बांटने से नहीं। pic.twitter.com/K8kJAn20H7

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں جاری انہدامی کارروائی پر ٹویٹ کیا کہ ''جموں و کشمیر کو روزگار، بہتر کاروبار اور محبت کی ضرورت تھی، لیکن اسے کیا ملا؟ بی جے پی کا بلڈوزر!'' انہوں نے کہا کہ ''وہاں کے لوگوں نے جس زمین کو کئی دہائیوں تک اپنی محنت سے سینچا، وہ ان سے چھینی جا رہی ہے۔ امن اور کشمیریت کا تحفظ لوگوں کو جوڑنے سے ہوگا، توڑنے اور تقسیم کرنے سے نہیں۔'' راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ میڈیا ایک رپورٹ بھی منسلک کی، جس کے مطابق جموں و کشمیر میں انہدامی کارروائی کے تئیں لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

Demolition Drive Resumed in Jammu: جموں میں انہدامی کارروائی دوبارہ شروع کی گئی

Mehbooba Mufti On Buldozer Drive کشمیر کو بی جے پی نے افغانستان بنا دیا، محبوبہ ممفتی

Mehbooba Mufti on Land Eviction زمین سے بے دخلی کشمیریوں کو بے اختیار بنانے کی سازش، محبوبہ

Altaf Bukhari On Anti Encroachment Drive انہدامی مہم سے غریب عوام مصیبتوں کا شکار، الطاف بخاری

واضح رہے کہ محکمہ ریونیو کے کمشنر سکریٹری وجے کمار بدھوری نے 7 جنوری کو تمام ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری اراضی سے سو فیصد تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر انہدامی کارروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ کنال سے زائد اراضی سے مبینہ تجاوزات کو فورسز کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔ اس دوران عوام نے مختلف مقامات پر انہدامی کارروائی کی شدید مخالفت بھی کی۔ عوام کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے ایل جی انتظامیہ اور بی جے پی نے عوام کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ یہ کارروائی صرف وسیع پیمانے پر تجازوات کرنے والے سیاسی رہنما اور بڑے لوگوں کے خلاف ہے۔ اس یقین دہانی کے باجود عوام کا اعتماد بحال ہونے کے بجائے لوگوں کے دلوں میں اس کارروائی کے تئیں خوف و خدشات برقرار ہیں اور عوامی و سیاسی سطح پر اس اقدام کی مخالفت جاری ہے۔

Last Updated : Feb 12, 2023, 2:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.