ETV Bharat / bharat

DGP Dilbagh Singh on Kashmir Situation امن کے باغ میں بہت سے کانٹے تھے، جنہیں ہٹا دیا گیا، دلباغ سنگھ

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 6:19 PM IST

سرینگر میں 'پیڈل فار پیس ریس' کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ امن کے باغ میں بہت سے کانٹے تھے، جنہیں پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ہٹا دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ 'بقیہ افراد کو بھی ہٹا دیا جائے گا اور اس میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔'DGP Dilbagh Singh on Kashmir Situation

DGP Dilbagh Singh on Kashmir Situation
امن کے باغ میں بہت سے کانٹے تھے، جنہیں ہٹا دیا گیا، دلباغ سنگھ

سرینگر: جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ عسکریت پسندوں سمیت امن مخالف عناصر کا صفایا کرنے کے لیے بہت کچھ کیا گیا ہے اور باقی بچے ہوئے کو ختم کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ سرینگر میں 'پیڈل فار پیس ریس' کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ امن کے باغ میں بہت سے کانٹے تھے، جنہیں پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ہٹا دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ 'بقیہ افراد کو بھی ہٹا دیا جائے گا اور اس میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔'DGP Dilbagh Singh on Kashmir Situation

انہوں نے کہا کہ حریت اور دیگر امن دشمن عناصر سرحد پار سے اپنے سرپرستوں کی جانب سے کشمیر میں 'خونی کھیل' کھیلتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیڈل فار پیس صرف ایک تقریب نہیں ہے بلکہ ایک ایسا اقدام ہے جو پولیس کو نوجوانوں اور لوگوں سے براہ راست جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارڈز پر اس طرح کے بہت سے ایونٹس ہیں، جن میں جشنِ دل، میراتھن ریس اور دیگر تقریبات کا سلسلہ شامل ہے۔ زمینی سطح پر ہونے والی تبدیلی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 'شوپیاں کا زینا پورہ علاقہ آج ایک مختلف تصویر پیش کر رہا ہے۔ یہ جگہ کبھی عسکریت پسندوں کا گڑھ ہوا کرتا تھا۔ یہاں عسکریت پسند کھلے عام ویڈیوز بناتے اور سوشل میڈیا پر اسے پھیلایا کرتے تھے۔ آج ہمارے نوجوان کرکٹ کا میدان، ڈسپنسری اور کرکٹ اکیڈمی چاہتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Omar Abdullah on Kashmir Situation: اگر حالات نارمل ہیں تو جامع مسجد میں جمعہ اور شب قدر پر پابندی کیوں؟

ڈاؤن ٹاؤن کے نوجوانوں کے بارے میں ڈی جی پی نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ڈاون ٹاؤن کے نوجوان کھیلوں اور دیگر مسابقتی امتحانات کو اپنے کیریئر کے طور پر منتخب کرتے ہیں۔ اسی لیے اب کہیں بھی پتھر بازی نہیں ہوتی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وادی میں سیکورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور آج ایک عام آدمی راحت کی سانس لے سکتا ہے اور آزاد ہوا میں کھل کر سانس لے سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.