جامعہ ملیہ اسلامیہ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سابق طالب علم محمد کاشف نے سائنسدان/انجینئر 'ایس سی' مکینیکل کے عہدے کے لیے اسرو نے درخواستیں طلب کی تھی جس میں محمد کاشف نے سینٹرلائزڈ ریکروٹمنٹ بورڈ 2019 کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
اسرو نے دو دن پہلے نتائج کا اعلان کیا تھا۔
کاشف نے سال 2019 میں جامعہ سے مکینیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا ہے۔
کاشف کے علاوہ اس کی کلاس کے دو دیگر طلباء ، امیت کمار بھردواج اور اریب احمد کو بھی نامور خلائی تحقیقاتی تنظیم میں اسی عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
اسرو سینٹرلائزڈ ریکروٹمنٹ بورڈ 2019 نے جنوری 2020 کے مہینے میں ایس سی لیول کے سائنسدانوں کے انتخاب کے لیے تحریری امتحان لیا تھا اور وہ امیدوار جنہوں نے امتحان میں کوالیفائی کیا ان کا انٹرویو جولائی 2021 میں منعقد ہوا۔
جامعہ کے طلباء کی کارکردگی سے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی دیگر طلباء کو تحقیق میں اپنا کیریئر سنوارنے میں مدد کرے گا۔
مزید پڑھیں:جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک کی ٹاپ 10 یونیورسٹیز میں شامل
حال ہی میں اعلان کردہ این آئی آر ایف کی درجہ بندی میں جامعہ یونیورسٹی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال دسویں سے چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔