ETV Bharat / bharat

بچوں کو تعلیم سے جوڑنا نہایت ضروری

ڈاکٹر انتھونی نے کہا کہ ضلع کو ان بچوں کی مکمل رپورٹ فراہم کرنی چاہیے جو بھیک مانگتے ہیں محکمہ کے عہدیداران کو بچوں کے تحفظ اور ترقی سے متعلق مسائل کو حل کرنا چاہیے اور انہیں مشورہ دینا چاہیے کہ وہ ان کے ساتھ میٹنگ کریں اور حل تلاش کریں۔

بچوں کو تعلیم سے جوڑنا نہایت ضروری
بچوں کو تعلیم سے جوڑنا نہایت ضروری
author img

By

Published : Sep 29, 2021, 10:59 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ضلع پنچایت کانفرنس ہال میں ریاستی چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر انتھونی نے کہا کہ بچوں کو ابتدا سے ہی معیاری تعلیم اور اچھا ماحول دینا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سے محروم بچوں کو پھر سے اسکول کی جانب واپس لانے کی کوشش کی جانی چاہیے

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی مکمل فراہمی کے ساتھ ساتھ بچوں کی حفاظت بھی ضروری ہے جبکہ اساتذہ کی کمی کے مسئلہ کو بھی جلد از جلد حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر صحیح تعلیم فراہم کرنے سے بچے معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کو ان بچوں کی مکمل رپورٹ فراہم کرنی چاہیے جو بھیک مانگتے ہیں محکمہ کے عہدیداران کو بچوں کے تحفظ اور ترقی سے متعلق مسائل کو حل کرنا چاہیے اور انہیں مشورہ دینا چاہیے کہ وہ ان کے ساتھ میٹنگ کریں اور حل تلاش کریں۔

مزید پڑھیں:تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری: ڈاکٹر عبد المھمین قادری

انہوں نے کہا کہ بچوں کی فروخت، لاپتہ بچے بے سہارا بچے، گلی کے بچے، تاریکین وطن کے بچے، معذور بچے، منشیات کے عادی، تشدد اور زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کے لئے ہیلپ لائن نمبر دیا گیا ہے اس ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کرکے مدد حاصل کی جا سکتی ہے تاکہ پریشانی میں مبتلا بچوں کو دیکھ بھال اور غذائیت کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.