ETV Bharat / bharat

Udaipur Murder Case: راجستھان میں جمعہ کے پیش نظر انٹرنیٹ معطل - ادے پور قتل معاملہ

راجستھان میں حالات کشیدہ ہیں۔ آج نماز جمعہ اور ادے پور رتھ یاترا کے پیش نظر انتظامیہ نے شام پانچ بجے تک انٹرنیٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ کسی طرح کا کوئی ناخشگوار واقعہ نا پیش آئے۔ Internet services suspended in Rajasthan

راجستھان میں نماز جمعہ کے پیش نظر آج شام تک انٹرنیٹ بند

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 7:01 AM IST

ریاست راجستھان میں ادے پور قتل معاملہ کے بعد پولیس مکمل طور پر مستعد ہوگئی ہے۔ ریاست میں نماز جمعہ کے پیش نظر آج شام 5:00 بجے تک انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ آج جمعہ کی نماز اور ادے پور رتھ یاترا کے سلسلے میں عہدیداروں کو سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ ادے پور سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں پولیس کو الرٹ موڈ پر رہنے کو کہا گیا ہے۔ Internet services suspended till this evening in view of Friday prayers in Rajasthan

کنہیا لال کے قتل کے بعد لوگوں نے احتجاج کیا۔ راجسمند میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ اس میں ایک کانسٹیبل سندیپ چودھری کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ادے پور میں بھی کشیدگی کا ماحول ہے۔ اس کے پیش نظر ریاست بھر میں جمعہ کی نماز اور ادے پور رتھ یاترا کے لیے پانچ بجے تک انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

ادے پور قتل معاملہ کے بعد عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایسے میں پولس انتظامیہ ، گورنر اور وزیراعلی نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھی ادے پور میں مقتول کنہیا لال کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مالی تعاون پیش کی۔

وزیر اعلیٰ گہلوت نے کہا کہ اس واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس طرح سے اس واقعہ کو انجام دیا گیا، وہ ایک گھناؤنا جرم ہے۔ ہم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مجرموں کو پکڑ لیا۔ پتہ چلا ہے کہ ان کے بین الاقوامی اداروں سے روابط تھے۔

مزید پڑھیں:۔ Udaipur Murder: ادے پور واقعہ کے ملزمان تیرہ جولائی تک عدالتی حراست میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.