ETV Bharat / bharat

SI Suspended For Stripping Sadhu: سادھو کو برہنہ کرنے والا انسپکٹر معطل - سادھو کو پولیس نے برہنہ کیا

بلند شہر میں سادھو کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے انسپکٹر کو ایس ایس پی نے معطل کر دیا۔ الزام ہے کہ چیکنگ کے دوران سکندرآباد میں تعینات انسپکٹر نے سادھو کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے سادھو کا ویڈیو بنایا اور یوپی پولیس کو ٹویٹ کر دیا۔ SI Suspended For Stripping Sadhu On Yogi's Police

سادھو کو برہنہ کرنے والا انسپکٹر معطل
سادھو کو برہنہ کرنے والا انسپکٹر معطل
author img

By

Published : Apr 25, 2022, 2:05 PM IST

بلند شہر: ریاست اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں سادھو کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر ابتدائی تفتیش میں قصوروار پائے جانے کے بعد ایس ایس پی نے انسپکٹر کو معطل کر دیا۔ الزام ہے کہ جانچ کے دوران سکندرآباد میں تعینات انسپکٹر نے سادھو کے کپڑے اتار کر ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے سادھو کا ویڈیو بنایا اور یوپی پولیس کو ٹویٹ کر دیا۔ سادھو نے سکندرآباد چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر چیکنگ کے دوران بدسلوکی کرنے اور ایک خالی عمارت میں برہنہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گاؤں گیا، جہاں اس کا درد سن کر گاؤں والوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ Inspector Suspended for Removing Clothes of Monk in Bulandshahr

سادھو کو برہنہ کرنے والا انسپکٹر معطل

دراصل سادھو کاکوڈ کے کمال پور گاؤں میں واقع ایک مندر میں رہتا ہے۔ سادھو سنیچر کو کسی کام سے سکندرآباد آیا تھا۔ الزام ہے کہ جب وہ ڈنکور روڈ کے راستے گاؤں واپس آ رہا تھا، سکندرآباد-گریٹر نوئیڈا چیک پوسٹ پر چیکنگ کر رہی دادری گیٹ چوکی پولیس نے ان کے ساتھ غیر مہذب سلوک کیا۔ الزام ہے کہ وہاں ایک انسپکٹر اور ایک سپاہی سادھو کو ایک کمرے میں لے گئے، جہاں سادھو کو برہنہ کیا گیا۔ کافی دیر تک چیکنگ کے نام پر استحصال کرنے کے بعد سادھو کو چھوڑ دیا گیا۔

سادھو کو برہنہ کرنے والا انسپکٹر معطل
سادھو کو برہنہ کرنے والا انسپکٹر معطل

گاؤں پہنچ کر سادھو نے گاؤں والوں کو واقعہ سنایا۔ اس کے بعد گاؤں کے لوگوں نے سادھو کا ویڈیو بنایا اور یوپی پولس کو ٹویٹ کیا۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بلند شہر کے ڈی آئی جی سنتوش کمار سنگھ نے فوری طور پر واقعہ کی تحقیقات سکندرآباد کے سی او سریش کمار کو سونپ دی اور دو گھنٹے میں تحقیقات کے بعد رپورٹ طلب کی۔ گزشتہ سال بھی مذکورہ چیک پوسٹ پر پولیس کی جانب سے غیر قانونی بھتہ خوری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جس پر ایس ایس پی نے چیک پوسٹ کے تمام سپاہیوں کو معطل کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.