نئی دہلی: روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ راجستھان اور گجرات کی سرحد سے سنتال پور سیکشن تک چھ لین والی قومی شاہراہ 754اے پر گرین پروجیکٹ کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ Nitin Gadkari On Infrastructure development
گڈکری نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ یہ سیکشن بھارت مالا پریوجنا فیز-1 کے تحت گجرات میں امرتسر-جام نگر اقتصادی راہداری کا حصہ ہے اور اسے 2,030 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے۔ منصوبے پر کام مکمل ہونے کے بعد اس سیکشن میں سفر کا وقت دو گھنٹے اور سفر کا فاصلہ 60 کلومیٹر تک کم ہو جائے گا۔
مرزکی وزیر نتن کڈکری نے کہا کہ آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے درمیانی اور سایہ دار سڑک کے ساتھ پورے حصے میں شجرکاری سے ماحولیاتی نظام کو تقویت ملے گی اور ایس ڈی جی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ راستہ سرحد پر تعینات فورسز، مسلح افواج، فوجی گاڑیوں وغیرہ کی آسانی سے نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گا۔ یہ شاہراہ ہندوستان۔پاک سرحد کے قریب ہے۔ نیو انڈیا کو عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کا مرکز بنانے کے بارے میں مسٹر گڈکری نے کہا کہ حکومت بہترین کنیکٹیویٹی اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے ذریعے ہندوستان کو تبدیل کرنے کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Nitin Gadkari on Green Hydrogen گرین ہائیڈروجن نقل و حرکت کا مستقبل ہے، گڈکری
Nitin Gadkari on Green Highway دہلی سے گوالیار کا فاصلہ تین گھنٹے میں مکمل ہوگا، نتن گڈکری
یواین آئی