تملنڈو میں سرمایہ کاری کانفرنس میں وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے حصہ لیا اور 35 نئے پروجیکٹوں کے لئے سمجھوتہ کے میمورنڈم پر دستخط کئے، جس میں کل 17141 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی اور 5000 سے زیادہ لوگوں کو نوکریوں کی پیشکش کی گئی۔
اس موقع پر اسٹالن کی جانب سے 4250 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور 21630 نوکریوں کی پیشکش والے 9 پروجیکٹوں کی بنیاد رکھی گئی۔ اس میں ہوسور میں آئناکس ایئر پروڈکٹس کے ذریعہ ایک لکوڈ آکسیجن پیدواری یونٹ کی بنیاد رکھنا بھی شامل ہے جس میں ہر روز 200 ٹن کی صلاحیت کے ساتھ آکسیجن کا پروڈکشن ہوگا اوراس پر 150 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔
وزیر اعلی نے 7117 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 6798 ملازمتیں فراہم کرنے والے پانچ دیگر پروجیکٹوں کی تجارتی پیداوار بھی شروع کی۔ ریاست میں محض دو ماہ پرانی ڈی ایم کے حکومت کے لئے یہ پہلا موقع ہے جب ایم او یو پر دستخط کریں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 28508 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور 83482 افراد کو ملازمتوں کی پیشکش سے 49 پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔
یواین آئی