بھارت نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے سامنے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کو ’فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا‘ اور ایک ایسا ملک قرار دیا ہے جو اپنی زمین پر شدت پسندی کو حکومتی پالیسی کے تحت تحفظ فراہم کرتا ہے، جس سے پورے خطے اور دنیا بھر کے ممالک متاثر ہیں'۔
یواین مشن میں بھارت کی فرسٹ سکریٹری سنہا دوبے نے یو این جی اے میں جواب دینے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شدت پسندوں کو اقتدار کی سرپرستی حاصل ہے۔ پوری دنیا کو پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ پاکستان مسلسل شدت پسندوں کی حمایت کرتا آرہا ہے۔ انہوں نے زوردار حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو یہ بھی یاد دلایا کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پاکستان نے ہی پناہ دی تھی۔
مزید پڑھیں:
اقوام متحدہ میں بھارت کی غیرمستقل رکنیت کو55 ممالک کی حمایت
دوبے نے کہا ’’دنیا یہ نہیں بھولی کہ کئی خوفناک واقعات کےماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو پاکستان میں پناہ ملی تھی ۔ پاکستانی قیادت اب بھی اسامہ کی شہید کے طور پر دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ افسوس کی بات ہے کہ آج بھی ہم نے پاکستان کے رہنما کو شدت پسندانہ کارروائیوں کو جائز ٹھہرانے کی کوشش کرتے ہوئے سنا، شدت پسندی کا اس طرح دفاع کیا جانا جدید دنیا میں ناقابل قبول ہے‘‘۔
یواین آئی