ETV Bharat / bharat

Cannes Film Festival: کانز فلم فیسٹیول میں گیارہ رکنی بھارتی وفد کی شرکت - کانز فلم فیسٹیول میں 11 رکنی بھارتی وفد کی شرکت

کانز فلم فیسٹیول کا آغاز منگل کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ایک ویڈیو پیغام سے ہوا۔ بھارت کے 11 رکنی وفد نے افتتاح کے موقع پر 'ریڈ کارپٹ' پر جلوا بکھیرا۔ Cannes Film Festival in France

کانز فلم فیسٹیول میں 11 رکنی بھارتی وفد کی شرکت

author img

By

Published : May 18, 2022, 2:12 PM IST

اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر کی قیادت میں ایک 11 رکنی بھارتی وفد نے روایتی لباس میں ملبوس منگل کو کانز فلم فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر 'ریڈ کارپٹ' پر جلوا بکھیرا۔ 'مارچے ڈو فلمز' یا 'کانز فلم بازار' میں بھارت کو 'کنٹری آف آنر' قرار دیا گیا ہے۔ فرانس میں بھارت کے سفیر جاوید اشرف نے منگل کو وہاں پہنچنے پر انوراگ ٹھاکر کا استقبال کیا۔ انوراگ ٹھاکر، موسیقار اے آر رحمان، میوزک کمپوزر رکی کیج، گیت نگار اور شاعر پرسون جوشی، ہدایت کار شیکھر کپور اور فوک گلوکار مامی خان سمیت ایک وفد کے ساتھ فلم 'کوپیج' کی اسکریننگ میں شرکت کے لیے ریڈ کارپٹ پر گئے۔Indian delegation led by Thakur lights up red carpet at Cannes

اس دوران فلم اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کانز فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر بلیک اینڈ گولڈ ساڑھی میں واک کی۔ وہ تقریب کے 75ویں ایڈیشن کے جیوری ممبران میں سے ایک ہیں۔ ٹھاکر کی قیادت میں آنے والے وفد میں اے آر رحمان، نوازالدین صدیقی، پوجا ہیگڑے، پرسون جوشی، آر مادھاون، رکی کیج، شیکھر کپور، تمنا بھاٹیہ، وانی ترپاٹھی اور فوک گلوکار مامی خان سمیت تفریحی دنیا کی سرکردہ شخصیات شامل ہیں۔

آر مادھاون کی فلم 'راکیٹری' کو کانز فلم فیسٹیول میں 'ورلڈ پریمیئر' میں نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ 19 مئی کو دکھائی جائے گی۔ اس فیسٹیول میں جے جے دھوتیہ کی آسامی فلم 'باگھجان'، شیلیندر ساہو کی چھتیس گڑھی فلم 'بیلاڈیلا'، ہندی فلم 'ایک جگہ اپنی'، ہرشد نلواڑے کی فلم 'فالوور' اور جے شنکر کی کنڑ فلم 'شیواما' بھی دکھائی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.