اوم برلا نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بھارت کے دورے پر آئے ہوئے آسٹریا کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کی۔ یہ وفد آسٹریا کی قومی کونسل کے صدر وولف گینگ سوبوتکا کی قیادت میں بھارت کے پانچ روزہ دورے پر آیا۔ Speaker Om Birla On Russia-Ukraine Conflict
آسٹریا کی فیڈرل کونسل کی صدر کرسٹین شوارز فُکس اور آسٹریا کے دیگر ارکان پارلیمنٹ اس وفد میں شامل ہیں۔ بھارت اور آسٹریا کے درمیان قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جمہوریت پر گہرا اعتماد اور جمہوری اقدار پر پختہ یقین رکھتے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آب و ہوا میں تبدیلی کے عالمی مسئلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت نے ماحولیات کے تحفظ اور فروغ کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ برلا نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی پارلیمانی تعاون میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) اور کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) جیسے بین الاقوامی پارلیمانی منچوں میں ہمیشہ فعال طور پر حصہ لیا ہے۔ Speaker Om Birla On Russia-Ukraine Conflict
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت ترقی کرتا ہے تو دنیا کامیاب ہوگی: اوم برلا
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پارلیمانی وفود کے درمیان باقاعدہ میٹنگز سے دونوں ممالک اور وہاں کے لوگوں کے درمیان باہمی سمجھ اور بڑھے گی۔ Speaker Om Birla On Russia-Ukraine Conflict
یو این آئی