بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39,097 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 546 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,13,32,159 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,20,016 اموات ہوچکی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 35,087 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,05,03,166 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,08,977 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 42,78,82,261 ہو گئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:
کل کیسز: 3,13,32,159
کل صحتیاب افراد: 3,05,03,166
اموات کی تعداد: 4,20,016
فعال کیسز: 4,08,977
کل ویکسینیشن:42,78,82,261
یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: تیر اندازی میں بھارتی مخلوط ٹیم کوارٹر فائنل میں داخل