بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19 ہزار 740 نئے کیس درج کیے گئے ہیں۔ تو وہیں 248 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فعال کیسز 2 لاکھ 36 ہزار 643 ہیں۔ جو کہ 206 دنوں کے بعد سب سے کم ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا کی وجہ سے 4 لاکھ 50 ہزار 375 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس ویکسین کی 93,99,15,323 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورتِ حال ایک نظر میں:۔
کل کیسز: 33,935,309
اموات کی تعداد:4,50,375
کل ویکسینیشن: 93,99,15,323