نئی دہلی: بھارت میں کورونا کیسز میں گزشتہ روز کے مقابلے کمی آئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 949 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 6 افراد کی موت ہوئی ہے، اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 743 ہو گئی ہے۔ بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 11 ہزار 191 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 810 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 4 کروڑ 25 لاکھ 7 ہزار 38 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ New Corona Cases in India
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
- یہ بھی پڑھیں: Students Affected by Corona in Noida: نوئیڈا کے ایک اسکول میں 13 طلبہ اور تین اساتذہ کورونا سے متاثر
اب تک بھارت میں کُل 83 کروڑ 11 لاکھ سے زیادہ نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 لاکھ 67 ہزار 213 نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 186 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 7 اگست 2020 کو ملک میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ Total Vaccination in India