ETV Bharat / bharat

کورونا کا قہر: بھارت میں ریکارڈ اموات، کیسز میں کمی - بھارت میں کورونا وائرس

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ آج کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد افسوسنا ک ہے جبکہ کورونا کیسز کے معاملے میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کورونا کے بھارت میں 267334 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 4529 لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔

india coronavirus case update today
کورونا کا قہر
author img

By

Published : May 19, 2021, 10:39 AM IST

Updated : May 19, 2021, 11:17 AM IST

وزارت صحت کے ذریعے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 267334 نئے معاملے آنے کے بعد کل مثبت معاملوں کی تعداد 25496330 ہوگئی ہے۔ 4529 کی اموات کے بعد اب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 283248 ہو گئی ہے۔

ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3226719 ہے اور ڈسچارج ہوئے معاملوں کی کل تعداد 21986363 ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

منگل کے روز بھارت میں 2.63 لاکھ تازہ کیس درج کیے گئے جو 21 اپریل کے بعد سب سے کم ہیں۔

17 مئی کو پہلی بار کووڈ کے کیس تین لاکھ کے نیچے آئے ہیں۔

7 مئی کو ملک میں اب تک کے سب سے زیادہ کیس 4،14،188 ریکارڈ کیے گئے تھے۔

جبکہ مہاراشٹر اب تک کی سب سے زیادہ اموات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ مغربی ریاست کرناٹک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

بھارت میں کووڈ 19 کے مجموعی طور پر اب تک 2،54،96،330 کیسز ہیں جن میں 32،26،719 فعال کیسز ہیں جبکہ اب تک 2،83،248 اموات ہوئی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 3،89،851 افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے جن میں سے آج تک 2،19،86،363 افراد کووڈ سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

Last Updated : May 19, 2021, 11:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.