ETV Bharat / bharat

'انڈیا' اتحاد کے رہنماؤں کا اجلاس ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا - ترنمول کانگریس

چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس صدر ملکا ارجن کھرگے نے 'انڈیا' اتحاد کی میٹنگ بلائی تھی، جسے مختلف رہنماؤں کی مصروفیات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے، 'انڈیا' اتحاد کا اجلاس اب رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ INDIA Bloc Meeting

INDIA Bloc Meeting
'انڈیا' اتحاد کے رہنماؤں کا اجلاس ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 7:15 PM IST

نئی دہلی: حزب اختلاف کے اتحاد 'انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس' (انڈیا) کی کچھ اتحادی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کی عدم دستیابی کی وجہ سے بدھ کو ہونے والی اتحاد کی میٹنگ فی الحال ملتوی کر دی گئی ہے۔ اب یہ میٹنگ اس مہینے کے تیسرے ہفتے میں منعقد کی جائے گی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے دفتر کے ایک ساتھی اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے مستقل رکن گردیپ سپل کا کہنا ہے کہ اب 6 دسمبر کی شام کو کھرگے کی رہائش گاہ پر انڈیا الائنس کے پارلیمانی پارٹی لیڈروں کی کوآرڈینیشن میٹنگ ہوگی۔

انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'انڈیا الائنس کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈروں کی کوآرڈینیشن میٹنگ 6 دسمبر 2023 کو شام 6 بجے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ اس کے بعد پارٹی صدور/ سرکردہ لیڈروں کی میٹنگ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں کسی تاریخ کو ہوگی۔

کانگریس ذرائع کے مطابق، 'تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ڈی ایم کے لیڈر ایم کے اسٹالن طوفان کی وجہ سے میٹنگ میں شامل نہیں ہو سکتے، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طبیعت ناساز ہے اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خاندان میں شادی کی تقریب ہے۔ ایسے میں اجلاس کو کسی دوسری تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہونی تھی جب کانگریس کو مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہیں تلنگانہ میں کانگریس نے جیت درج کی ہے۔

اجلاس ملتوی ہونے سے پہلے سماج وادی پارٹی کے ترجمان راجندر چودھری نے منگل کو کہاکہ پارٹی صدر اکھلیش یادو کا بدھ کو دہلی میں ہونے والی اپوزیشن کی میٹنگ میں شرکت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انتخابی شکست کے بعد 'انڈیا' اتحاد کی کچھ اتحادی جماعتوں نے کانگریس پر سوال اٹھائے ہیں۔ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے پیر کو کہاکہ کانگریس نے مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں 'انڈیا' اتحاد کے شراکت داروں کے ساتھ کسی تال میل کے بغیر اکیلے اسمبلی انتخابات لڑ کر غلطی کی ہے۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے سینئر لیڈر ابھیشیک بنرجی نے پیر کو دعویٰ کیاکہ تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والی کانگریس خوش فہمی کا شکار ہے ایسی صورت حال میں ٹی ایم سی نے اسے اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنے اندرونی جھگڑوں سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غور طلب ہو کہ 26 اپوزیشن جماعتوں نے اگلے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے مقابلہ کرنے کے لیے 'انڈیا' اتحاد بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہو کہ اب تک 'انڈیا' اتحاد کی تین میٹنگیں پٹنہ، بنگلورو اور ممبئی میں ہو چکی ہیں۔ ممبئی میں اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کی حالیہ میٹنگ میں اتحاد کے مستقبل کے پروگراموں کا خاکہ تیار کرنے کے لیے 14 رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی اپوزیشن اتحاد کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے کے طور پر کام کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.