ETV Bharat / bharat

India vs Sri Lanka سوریہ کی جارحانہ بلہ بازی، ٹیم انڈ یا نے ٹی ٹیوئنٹی سیریز اپنے نام کی - بھارت سری لنکا مقابلہ

جارحانہ بلے باز سوریہ کمار یادو نے مہمان گیند بازوں کے خلاف میدان کے چاروں جانب دلکش شاٹ لگائے اور شاندار سنچری بنائی۔ Best batting performance by Surya Kumar

بھارت کی جیت
بھارت کی جیت
author img

By

Published : Jan 7, 2023, 10:41 PM IST

راجکوٹ: ٹیم انڈیا نے سوریہ کمار یادو کی شاندار سنچری اور گیند بازوں کے عمدہ مظاہرے کی بنیاد پر مہمان ٹیم سری لنکا کو تیسرے ٹی ٹیوئنٹی مقابلے میں شکست دیکر سیریز پر قبضہ جما لیا۔ ہندوستان نے بلے باز سوریہ کمار یادو (112 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز سنچری کی بدولت تیسرے ٹی- 20 میچ میں سری لنکا کو 229 رنز کا ہدف دیاتھا۔Best batting performance by Surya Kumar

بھارت نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے اوور میں ایشان کشن کا وکٹ گرنے کے بعد راہل ترپاٹھی اور شبمن گل نے پاری کو سنبھالا اور پاور پلے میں 49 رنز جوڑے۔ ترپاٹھی نے 16 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے، جس کے بعد وہ چمیکا کرونارتنے کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

جب سوریہ کمار وکٹ پر آئے تو بھارت کا اسکور 5.5 اوور میں 52/2 تھا۔ اپنے انداز میں اننگز کی رفتار کو بدلتے ہوئے انہوں نے گیل کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 53 گیندوں پر 111 رنز کی شراکت داری کی۔ گیل نے 36 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے، حالانکہ وہ وینندو ہسرنگا کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد سری لنکا نے کپتان ہاردک پانڈیا اور دیپک ہڈا کو بھی چار- چار رنز کے اسکور پر پویلین بھیج دیا ۔تاہم سوریہ کمار یادو نے دھماکہ خیز بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹی ٹوئنٹی مقابلہ میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔ سوریہ کمار نے 51 گیندوں کی اپنی اننگز میں سات چوکے اور نو چھکے لگا کر 112 رنز بنائے۔ اکشر پٹیل نے آخر میں ان کا ساتھ دیا اور نو گیندوں میں 21 رنز کی اہم شراکت کی جس کی مدد سے بھارت نے 20 اوور میں 228 رنز بنائے۔

سری لنکا کے لیے دلشان مدوشنکا سب سے مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے اپنے چار اوورز میں 55 رنز دے کر دو وکٹ لیے۔ چمیکا کرونارتنے نے چار اوورز میں 52 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا، جب کہ کسن راجیتھا اور ہسرنگا کو بھی ایک وکٹ کی کامیابی ملی۔

ٹیم انڈیا ل کی جانب سے ارشدیپ نے تین وکٹ جبکہ عمران ملک، ہاردک پانڈیا اور یوزویندر چہل نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ سری لنکا کی جانب سے کوئی بھی بلے باز کریز پر ڈٹ کر بھارتی گیندبازوں کا مقابلہ نہیں کر سکا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کوشل مینڈس اور کپتان دشم شناکا سے نے سے سے زیادہ رن بنائے ۔ دونوں بلے بازوں نے 23۔23 رنوں کی پاری کھیلی۔ مہمان ٹیم کے وکٹوں کے گربے کا سلسلہ لگاتار جاری رہا۔

مزید پڑھیں:INDIA VS SRI LANKA سوریہ کمار کی سنچری، ہندوستان نے 229 کا ہدف دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.