ETV Bharat / bharat

Climate Change In Kashmir موسمیاتی تبدیلی کے باعث کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ - وادی میں موسمیاتی تبدیلی

رواں برس پوری دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں موسمیاتی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رواں سال مارچ میں بارش بہت کم ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں کنال اراضی پر کاشتکاری ممکن نہیں ہوسکی ہے اور خشک سالی جیسی صورتحال دیکھنے کو ملی۔Climate Change In Kashmir

موسمیاتی تبدیلی کے باعث کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 4:38 PM IST

پلوامہ: گزشتہ کچھ برسوں سے وادی میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسم خزاں سے ہی سردیوں کا آغاذ ہوجاتا ہے۔ وادی کے دیگر حصوں کی طرح ضلع پلوامہ میں بھی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے کاشتکاروں میں تشویش پائی جارہی ہیں۔ وہیں موسمیاتی تبدیلی پر ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ جنگلات کا تیزی سے کٹاؤ اور جراثیم کش ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے ماحول آلودہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے موسمی حالات میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں فصلوں اور انسانوں پر اس کے مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نومبر کے ماہ سے ہی برفباری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جس کی محمکہ موسمیات نے پیشنگوئی کی بھی تھی۔ وہیں مسلسل خراب موسم کے سبب کسانوں کو وقت سے پہلے ہی باغات میں شاخ تراشی کا عمل شروع کرنا پڑا، اگرچہ یہ عمل سیب کے درختوں سے پتے اترنے کے بعد کیا جاتا تھا لیکن کسان گزشتہ سال کی طرح امسال اپنے میوہ باغات کو نقصان سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ پتوں کے اترنے سے قبل ہی شاخ تراشی کرنے لگے ہیں۔Increasing hardships of farmers due to climate change in kashmir

موسمیاتی تبدیلی کے باعث کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ

مزید پڑھیں:۔ موسمیاتی تبدیلی بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے

رواں برس پوری دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں موسمیاتی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رواں سال مارچ میں بارش بہت کم ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں کنال اراضی پر کاشتکاری ممکن نہیں ہوسکی ہے اور خشک سالی جیسی صورتحال دیکھنے کو ملی، جبکہ ہزاروں کنال اراضی پر دھان کی بھی کاشکاری نہیں ہوسکی ہے۔ اس سلسلے میں کسانوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے آغاز میں موسم میں آئی تبدیل کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہیں اب وقت سے پہلے ہی برفباری کی پیشنگوئی نے ہماری مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم نے وقت سے پہلے ہی شاخ تراشی کا عمل شروع کیا۔ اس ضمن میں ماہر ماحولیات نے کہا کہ اس موسمیاتی تبدیلیوں کے لئے ہر ایک فرد زمہ دار ہے، ایک جانب ہم نے جنگلوں کا کاٹنا جاری رکھا ہے جبکہ دوسرے جانب باغات میں کافی زیادہ ادویات کا استعمال کر رپے ہیں۔ جو کی وجہ سے ہمیں موسم میں اس طرح کی تبدیلی دیکھتے ہو مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.