پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال کے ڈی ڈی سی رکن ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے متعدد دیہاتوں کا دورہ کیا اور کئی عوامی وفود سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے آج پہلے امیرآباد ترال کا دورہ کیا اور وہاں ایک نئے بجلی ٹرانسفارمر کا افتتاح کیا، اس کے بعد عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ لوگوں نے بجلی، پانی، رابطہ سڑکوں اور دیگر بنیادی مسائل کو ڈی ڈی سی رکن کے سامنے پیش کئے، جس کو انہوں نے غور سے سنا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ یہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے، اسکے بعد انہوں نے ہردومیر میں واقع زیارتگاہ پر بھی حاضری دی۔DDC Member Tral continues Public out reach programme
مزید پڑھیں:۔ DDC Inagurates Transformer in Kulgam: ڈی سی سی ممبر نے بجلی ٹرانسفارمر کا افتتاح کیا
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا انکے حلقہ میں جتنی بھی پنچایت ہیں، وہ سبھی کا دورہ کر رہے ہیں اور عوام کی رائے حاصل کر رہے ہیں تاہم امیرآباد میں آج وہ پہلی بار آئے ہیں اور آج یہاں ایک ٹرانسفارمر کا افتتاح بھی کیا ہے تاہم اس گاوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور اس بارے میں وہ کوشش کریں گے۔