ETV Bharat / bharat

Sentinel Lymph Node Scintigraphy چھاتی کے کینسر کے مریضوں میں سینٹینیل لمفنوڈ سینٹیگرافی - نیوکلیئر میڈیسن اسکیمز

سرینگر کے ڈپارٹمنٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اسکمز نے چھاتی کے کینسر کے مریضوں میں سینٹینیل لمفنوڈ سینٹیگرافی کیا ہے۔ department of Nuclear Medicine SKIMS

Sentinel Lymph Node Scintigraphy
چھاتی کے کینسر کے مریضوں
author img

By

Published : Dec 27, 2022, 4:24 PM IST

سرینگر: نیوکلیئر میڈیسن اسکیمز کے محکمہ نے چھاتی کے کینسر کے مریضوں میں سینٹینل لِمفنوڈ سائنٹیگرافی کا پہلا کیس کیا۔ Sentinel Lymph Node Scintigraphy ایک بیان میں ہسپتال کے ترجمان نے کہا کہ نمونہ ایس ایل این بایوپسی کے لیے شعبہ سرجیکل آنکولوجی کے ذریعے لیا جائے گا جبکہ یہ شعبہ کی جانب سے حاصل کیا جانے والا ایک اور بڑا سنگ میل ہے جس سے کینسر کے مریضوں کو فائدہ ہوگا۔ بیان کے مطابق ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر تنویر احمد نے بتایا کہ بریسٹ کینسر(چھاتی کا کینسر)، زبان کے کینسر اور میلانوما کے مریض اس طریقہ کار سے مستفید ہوں گے۔ یہ طریقہ کار اپنی نوعیت کا پہلا جموں و کشمیر کے مریضوں کے لیے دستیاب ہے اور کینسر کے مریضوں کے علاج کو بہتر بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

ترجمان کے بیان کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ لیمفاسنٹیگرافی ایک امیجنگ تکنیک ہے جو لمف ڈرینج بیسن کی شناخت، سینٹینل نوڈس کی تعداد کا تعین، بعد کے نوڈس سے سینٹینل نوڈس کو الگ کرنے، سینٹینل نوڈ کو غیر متوقع مقام پر تلاش کرنے اور نشان لگانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ دریں اثنا اسکیمز کے ڈائریکٹر پروفیسر پرویز اے کول نے طریقہ کار کو انجام دینے پر محکمہ کی تعریف کی۔ جدید طریقہ کار غریب مریضوں کی مدد کرے گا جو اب معمول کے مطابق اسکیمز میں کرایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو اس طرح کے طریقہ کار کے لیے باہر جانا پڑتا ہے جس میں بہت زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہت زیادہ اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں، اب اسکیمز پر دستیاب طریقہ کار ایسے مریضوں کو سہولت فراہم کرے گا۔ Lymphoscintigraphy

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.