ETV Bharat / bharat

Umesh Pal Kidnapping Case دو ہفتوں کے دوران مجھے قتل کردیا جائے گا، اشرف احمد - اشرف احمد

عدالت نے عتیق احمد کے بھائی اشرف احمد کو امیش پال اغوا معاملہ میں بری کردیا ہے۔ انہیں دوبارہ بریلی جیل میں منتقل کردیا گیا۔ جیل منتقلی کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک افسر نے انہیں متنبہ کیا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران انہیں قتل کردیا جائے گا۔

دو ہفتوں کے دوران مجھے قتل کردیا جائے گا

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 7:24 AM IST

بریلی: اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج کے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے بھائی اشرف احمد نے منگل کو دعویٰ کیا کہ ایک افسر نے انکشاف کیا کہ انہیں دو ہفتوں میں قتل کر دیا جائے گا۔ اشرف کو بریلی جیل لے جایا جارہا تھا تو اس دوارن انہوں نے کہا کہ مجھے ایک افسر نے دھمکی دی ہے کہ مجھے دو ہفتوں میں جیل سے باہر لے جایا جائے گا اور مجھے قتل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کے درد کو سمجھتے ہیں کیونکہ ان کے خلاف بھی فرضی کیس درج کیے گئے تھے۔ مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔ وزیراعلیٰ میرے درد کو سمجھتے ہیں کیونکہ ان کے خلاف بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ دھمکی ایک سینئر اہلکار نے دی تھی جس کا نام وزیراعلی، چیف جسٹس آف انڈیا اور چیف جسٹس آف الہ آباد ہائی کورٹ کو بھی بتایا جائے گا۔ یہ دھمکی ایک سینئر افسر نے دی تھی۔ میں اس کا نام نہیں بتا سکتا لیکن اگر مجھے قتل کر دیا گیا تو بند لفافہ وزیر اعلیٰ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور الہ آباد کے چیف جسٹس تک پہنچ جائے گا اس میں ان کا نام ہوگا۔ منگل کو اتر پردیش کے پریاگ راج کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے عتیق احمد سمیت تین ملزمان کو قصوروار قرار دیا اور انہیں عمرقید کی سزا سنائی جب کہ اس معاملہ میں عتیق احمد کے بھائی اشرف سمیت سات افراد کو بری کر دیا ہے۔ اشرف کو بریلی جیل منتقل کر دیا گیا جب کہ عتیق کو گجرات کی سابرمتی جیل لایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Umesh Pal Kidnapping Case امیش پال اغوا کیس میں عتیق احمد کو عمر قید کی سزا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.