ETV Bharat / bharat

'ہمارا ایک تو تمہارے دس ماریں گے'

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 1:32 PM IST

عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے اداکارہ اور بی جے پی کی رہنما کنچن مترا ساہا نے کہا کہ برداشت کرنے کی بھی حد ہوتی ہے۔ صبر کا پیمانہ جب لبریز ہو جائے گا تو اس کا ردعمل بھی بہت بھیانک ہوگا جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جائیں گے۔

'ہمارا ایک تو تمہارے دس ماریں گے'
'ہمارا ایک تو تمہارے دس ماریں گے'

بی جے پی کی خاتون رہنما کنچن مترا ساہا نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے ایک رہنما پر حملہ ہوا تو ہم دس کو ماریں گے'۔

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے خونی کل فٹبال گراؤنڈ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی خواتین ونگ کی رہنما کنچن مترا ساہا نےمتنازعہ بیان دیا جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے اداکارہ اور بی جے پی کی رہنما کنچن مترا ساہا نے کہا کہ برداشت کرنے کی حد ہوتی ہے۔صبر کا پیمانہ جب لبریز ہو جائے گا تو اس کا ردعمل بھی بہت بھیانک ہو گا جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اگر ایک رہنما پر حملہ کیا جائے گا تو ہم ترنمول کانگریس کے دس رہنماؤں کو ماریں گے۔اس وقت پولیس بھی تماشائی بنے رہے گی۔

آج سے ٹھیک پانچ مہینہ بعد ترنمول کانگریس کے کارکنان کو گھروں میں قید کردیا جائے گا اور بچانے کے لئے کوئی نہیں آئےگا۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کارکنان تمام حدود پار کر چکے ہیں۔بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کیا جاتا ہے اور قتل کیا جا رہا ہے۔

قتل معاملے میں ملوث شرپسندوں کو گرفتار کرنے کے بجائے انہیں سیاسی پناہ دی جاتی ہے۔یہ سب اب زیادہ دنوں تک چلنے والا نہیں۔بی جے پی کی رہنما کے متنازعہ بیان کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے رہنماؤں نے پر زور مذمت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.