ETV Bharat / bharat

مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ مجھے ڈرایا نہیں جاسکتا ہے: ابھیشیک بنرجی - coal scam

کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں اہلیہ روجیری بنرجی سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے 48 گھنٹے کے بعد ترنمول کانگریس کے یوتھ ونگ کے سربراہ اور ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ریاست کے عوام مرکزی حکومت کے ہتھکنڈے سے واقف ہیں کہ مرکزی ایجنسیوں کا سیاسی استعمال کیا جارہا ہے اور میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔ نہ ان کے آگے جھکنے والا ہوں۔

مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ مجھے ڈرایا نہیں جاسکتا ہے: ابھیشیک بنرجی

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 7:54 PM IST

ابھیشیک بنرجی نے ٹھاکر گنج کی عوامی ریلی میں خود کو مطمئن اور تناؤ سے آزاد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے متوا سماج کو شہریت ترمیمی ایکٹ کے نام پر دھوکہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موسم میں بی جے پی متوا سماج کے ساتھ کھڑے ہونے کا دکھاوا کررہی ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی والوں نے متوا سماج کے ذریعہ بھیجے گئے پانی کو ایودھیا میں نہیں لیا۔

ٹھاکر نگر جو متوا سماج کا گڑھ مانا جاتا ہے میں ابھیشیک بنرجی کی ریلی کی شروعات متوا سماج کے بانی گروہری چند کے نعرے کے ساتھ ہوا۔

بنرجی نے کہا کہ اس ریلی کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی لیکن میں یہاں کے زمیندار کا بیٹا ہوں، باہر والا نہیں ہوں۔

خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں متوا سماج کا ووٹ بی جے پی کی طرف چلا گیا تھا، اس کی وجہ سے ترنمول کانگریس کو کئی سیٹوں پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ترنمو ل کانگریس اب متوا سماج کے ووٹ کو اپنی طرف واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ میں تاخیر کی وجہ سے ترنمول کانگریس کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے اور اسی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دوسری طرف بن گاؤں سے ممبر پارلیمنٹ شانتو ٹھاکر بھی پارٹی سے ناراض چل رہے ہیں۔

ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ متوا سماج کا ہر فرد پہلے سے ہی ہندوستانی شہری ہے۔ انہیں کسی اور دستاویز کی ضرورت نہیں ہے مگر شہریت ترمیمی ایکٹ کے ذریعہ متوا سماج کو پہلے غیر ملکی ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس پہلے سے ہی ووٹر کارڈ اور آدھار کارڈ ہیں، ان کا کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے کورونا وائرس کا ٹیکہ دیا جارہا ہے اس سے ہندوستان کے ہر شہری تک ٹیکہ پہنچنے میں دس سال لگ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ متوا سماج کو ہندوستانی شہری نہیں ہونے کا بہانہ بناکر نہیں دیا جائے گا۔ اگر آپ غیر قانونی ہیں تو وہ بھی غیر قانونی ہیں کیونکہ یہ لوگ آپ کے ووٹ کے ذریعہ یہاں پہنچے ہیں۔

ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ آج جو لوگ سونار بنگلہ کی بات کر رہے ہیں، انہیں بتانا چاہیے آخر اترپردیش سونا اترپردیش کیوں نہیں بنایا۔ وہاں آئے دن جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت کی جو شرائط ہیں، اس سے عام لوگ فائدہ اٹھا بھی نہیں پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت سے کہیں زیادہ بہتر مغربی بنگال کا ہیلتھ کارڈ ہے جس میں ایک خاندان کو پانچ لاکھ روپے کی صحت بیمہ ہے۔

بنرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی کا متوا سماج کی سربراہ بڑی ماں سے اچھا تعلق رہا ہے اور ہمیشہ ممتا بنرجی نے ان کا احترام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.