ETV Bharat / bharat

پریمیچور مینوپاز کیسے ایک خاتون کی جسمانی اور ذہنی زندگی کو بدل دیتا ہے

خواتین کی زندگی کسی چیلنچ سے کم نہیں ہے۔ ایک صحتمند عورت ہی ایک صحتمند خاندان کو جنم دیتی ہے۔ خواتین کی زندگی کا سب سے اہم مرحلہ مینوپاز اور پریمیچور مینوپاز سے ہوکر گزرتا ہے۔ اس لیے اس سے متعلق تمام جانکاری ایک خاتون کے لیے نہایت ضروری ہے۔

پریمیچور مینوپاز کیسے ایک خاتون کی جسمانی اور ذہنی زندگی کو بدل دیتا ہے
پریمیچور مینوپاز کیسے ایک خاتون کی جسمانی اور ذہنی زندگی کو بدل دیتا ہے
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 8:11 PM IST

Updated : Jun 7, 2021, 8:42 PM IST

عام طور پر 40 اور 50 کی عمر آتے ہی خواتین کو مینوپاز(رجونورتی) کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن بعض اوقات متعدد عوامل اور طرز زندگی میں بدلاؤ کی وجہ سے خواتین کو 40 سال کی عمر سے پہلے ہی مینوپاز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جسے پریمیچور مینوپاز یا قبل از وقت رجونت کتہے ہیں۔مینوپاز کےبعد عورت فطری طور پر حاملہ نہیں ہو سکتی اور ماہواری یا حیض کا عمل مکمل طور پر رک جاتا ہے۔اس آرٹیکل کے ذریعہ آپ مینوپاز سے متعلق تمام اہم جانکاریاں حاصل کرسکتےہیں۔

قبل از وقت رجونت کیا ہے؟

عام طور پر خواتین کو 40 یا 50 کی عمر کے بعد ہی مینوپاز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔قبل ازوقت رجونت یا پریمیچور مینوپاز ایک ایسی حالت ہے جس میں 40 سال کی عمر سے پہلے ہی خاتون میں حیض کا عمل رک جاتا ہے۔ پریمیچور مینوپاز کے حوالے سے اینالز آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزیس ریسرچ( اے ایم ایچ ایس آر) کی جانب سے شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق' پریمیچور مینوپاز کے حالت میں 40 سال کی عمر سے قبل ہی رحم کی حالت کمزور ہوجاتی ہے۔40 سال سے کم عمر کی ایک فیصد عورتوں میں اس کے اثرات مرتب ہوتےہیں۔

یہ مانا جاتا ہے کہ خواتین میں ایسٹروجن ہارمون کی کمی بنیادی طور پر قبل از وقت رجونج کے لئے ذمہ دار ہے۔ اس کے علاوہ کارڈیو وسکلر یا نیورولوجیکل بیماری، اداسی، نفسیاتی بیماریاں بھی پریمیچور مینوپاز کا باعث بن سکتی ہیں۔وہیں ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ وہ کون سے عوامل ہیں جو اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس کی علامت کیا ہیں اور ہم اس سے کیسے نمٹ سکتے ہیں؟

پریمیچور مینوپاز کی ممکنہ وجوہات

  • جینیاتی مسائل:جنسی کروموزم کا غیر معمول ہونا بھی پریمیچور مینوپاز کی ایک اہم وجہ ہے۔
  • آٹو ایمیون بیماریاں جیسے ایس ایل ای ( سسٹیمیٹک لیوپس ایرتھیمیٹوسس)،تھارائیڈ بھی پریمیچور مینوپاز کی وجہ ہے۔
  • کیموتھراپی اور ریڈیو تھراپی:کینسر میں کیموتھراپی اور ریڈیو تھراپی جیسے علاج کا استعمال کیا جاتا ہے،جو بعد میں پریمیچور مینوپاز کی وجہ بن سکتا ہے۔ان کے جسم پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک پریمیچور مینوپاز ہے۔
  • بیضہ دانی یا رحم کو سرجری کے ذریعے نکلوانے سے حیض کا عمل رک جاتا ہے اور یہ پریمیچور مینوپاز کا سبب بنتا ہے۔
  • پریمیچور مینوپاز جینیاتی بھی ہوسکتا ہے، اگر کسی خواتین کی ماں کو پریمیچور مینوپاز کا سامنا کرنا پڑا ہے تو زیادہ تر معاملے میں ان کی بیٹوں کو بھی اس تجربہ سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
  • سگریٹ نوشی: تمباکو نوشی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور اس کی عادت سے پیدا ہوئے زہریلے مادے بھی اس حالت کا سبب بن سکتے ہیں۔
  • ذیابیطس: ذیابیطس کی وجہ سے بھی خواتین قبل از وقت رجونت کا تجربہ کرسکتی ہیں۔

کیا ہے اس کے خطرات

جو خواتین پریمیچیور مینوپاز کا سامنا کرتی ہیں،عورتوں میں جسمانی اور ذہنی تبدیلیاں آتی ہیں۔مثلا اداسی اور چڑچڑاہٹ، ذہنی بیماری، دل کی بیماری اور صحتمند زندگی میںکمی آنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ایسی صورت میں چھاتی کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہ خواتین میں بانجھ پن کا سبب بنتا ہے۔ اگر کوئی عورت پہلے سے ہی حاملہ ہونے منصوبہ بندی کرتی ہے، تو ایسے میں اس سے جذباتی دباؤ اور افسردگی پیدا ہوسکتی ہے۔

تحقیقی مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ ، "جن خواتین کو وقت سے پہلے بیضہ دانی کی ناکامی ہوتی ہے، ان میں اداسی اورسیکس کی خواہش نہیں ہوتی ہے اور وہ اپنی جنسی زندگی سے کم مطمئن ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ خواتین عام خواتین کے مقابلے زیادہ اضطراب، ذہنی الجھن، افسردگی، حساسیت اور نفسیاتی تکلیف سے گزرتی ہیں۔

آپ کو کیسے معلوم ہوگا کہ آپ پریمیچور مینوپاز سے گزر رہی ہیں؟

ہر خاتون دوسرے سے متختلف ہوتی ہے، ایسے میں اس حالت میں ان کا جسم میں مختلف علاماتیں ظاہر کرتا ہے۔حالانکہ کچھ خواتین اپنے میں کسی بھی قسم کے علامات کا تجربہ نہیں کرپاتی ہیں۔پریمیچور مینوپاز کی علامتیں ایک عام مینوپاز کی طرح ہی ہوتی ہیں۔

  • مینوپاز ہاٹ فلیشز یعنی تھوڑے تھوڑے وقفہ بعد تیز گرمی لگتی ہے اور فورا بعد تیز ٹھنڈ
  • اس دوران عورتوں کو زیادہ گرمی لگتی ہے
  • جنسی تعلقات بنانے میں تکلیف ہونا
  • حرارت محسوس ہونا اور راتوں کو پسینہ آنا
  • یورینری ٹریکٹ چینج کی وجہ سے کبھی بہت زیادہ پیشاب آتا ہے اور کبھی کم
  • نیند نہیں آنا، چڑچڑاہٹ ہونا
  • مینوپاز کے بعد جسم میں ایسٹروجن کی سطح پہلے جیسی نہیں ہو سکتی، جس کی وجہ سے ایسٹوپوروسس یا اندام نہانی کا خشک ہوجانا۔

پریمیچور مینوپاز کو کیسے سمجھیں

پریمیچور مینوپاز کو روکا نہیں جاسکتا ہے،لیکن ایسے بہت سے طریقے ہیں جس سے اس کے بعد ہونےوالی مشکلات سے نمٹا جاسکتا ہے۔پریمیچور مینوپاز والی خواتین کے لیے ایسٹروجن ریپلیسمنٹ تھراپی لینا ایک اچھا عمل ہے۔ ہائپوسٹروجینیمیا والی خواتین کو آسٹیوپوروسس سے بچنے کے لئے ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی (HRT) کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ ایسے کچھ ثبوت موجود ہیں جس سے عام ایسٹروجن کی سطح کو برقرار رکھنے سے قلبی بیماری ، آسٹیوپوروسس اور ممکنہ طور پر ڈیمینشیا کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

  • کئی ایسے جیل اور کریم کی مدد سے اندام نہانی کی سوھاپن کو روکا جاسکتا ہے۔ہڈیوں کی مضبوطی کو برقرار رکھنے کے لیے کیلشیم، اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن ڈی کی دوائی لی جاسکتی ہے۔
  • باقاعدگی سے ورزش ان خواتین کے لئے ضروری ہے پریمیچور مینوپاز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
  • دن میں کم سے کم دو بار دودھ پیئیں اور کیلشیم سے بھرپور غذائیں استعمال کریں۔ زیادہ پھل اور سبزیاں کھائیں
  • اپنے آپ کو اچھی طرح سے ہائیڈریٹڈ رکھیں اور کھانے میں چینی کا استعمال محدود کردیں۔
  • شراب نوشی اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔

Last Updated : Jun 7, 2021, 8:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.