ETV Bharat / bharat

Bhairon Singh Rathore Passes Away جب قرآن پاک کو بچانے کے لیے جلتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے تھے بھیرن سنگھ راٹھور - پاک بھارت جنگ کے ہیرو بھیرن سنگھ راٹھور

سنہ 1971 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو بھیرن سنگھ راٹھور کے انتقال پر وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج نے خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ Bhairon Singh Rathore passes away

جب قرآن پاک کو بچانے کے لیے جلتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے تھے بھیرن سنگھ راٹھور

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 1:10 PM IST

جودھپور: بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک تجربہ کار اور 1971 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو بھیرن سنگھ راٹھور (81) کا پیر کو ایمس جودھپور میں انتقال ہوگیا۔ انہیں صحت کی خرابی کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بھیرون سنگھ 1987 میں بی ایس ایف سے ریٹائر ہوئے تھے۔ بھیرون سنگھ نے راجستھان کے لونگے والا پوسٹ پر بہادری کا مظاہرہ کیا تھا، جن کا کردار سنیل شیٹی نے بالی ووڈ کی سب سے مشہور جنگی فلموں میں سے ایک 'بارڈر' میں ادا کیا تھا۔ پیر کو ٹویٹر پر ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ نائک (ریٹائرڈ) بھیرون سنگھ جی کو قوم کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ملکی تاریخ کے ایک اہم موقع پر بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا۔ ان کے انتقال سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردی ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ وہیں بی ایس ایف نے نائک بھیرن سنگھ راٹھور کی موت کی خبر ٹوئٹر پر جاری کی اور لکھا کہ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل اور فورس کے دیگر افسران اور جوان نائیک (ریٹائرڈ) بھیرن سنگھ راٹھور کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بی ایس ایف نے ان کی موت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ Hero of Longewala in 1971 Indo-Pak war Bhairon Singh Rathore passes away

راٹھور کے بھتیجے ارون سنگھ کا کہنا ہے کہ فوج کے خواہشمندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران وہ اکثر 1971 کی لونگے والا کی جنگ کا ایک واقعہ یاد کرتے تھے۔ میرے چچا اکثر یاد کرتے تھے کہ کس طرح وہ ایک مسلمان خاندان کو نکالتے ہوئے قرآن پاک کے نسخے کو بچانے کے لیے بھاری گولہ باری کے دوران ایک جلتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوگئے تھے۔ جب گھر والوں نے ان کا شکریہ ادا کیا، تو انہوں نے کہا کہ یہ تو میرا دھرم ہے۔

انتقال سے قبل وزیر اعظم نریندر نے بھیرون سنگھ کے بیٹے سوائی سنگھ سے بات کی۔ وزیر اعظم نے ان کے والد کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور لونگے والا میں دکھائی گئی بہادری کے لئے بھیرن سنگھ کی تعریف کی اور کہا کہ قوم ان کے تعاون کی مقروض ہے اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتی ہے۔ سوائی سنگھ نے ہفتے کے روز ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ان کے والد کو جنگ کی 51ویں برسی سے دو دن قبل 14 دسمبر کو جودھ پور کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) میں داخل کرایا گیا تھا، جب ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی اور ان کے اعضاء کمزور ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے ہمیں بتایا کہ میرے والد کو ممکنہ طور پر برین اسٹروک ہوا ہے۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے آئی سی یو میں ہیں۔ سنگھ خاندان جودھ پور سے تقریباً 120 کلومیٹر دور سولنکیاتلا گاؤں میں رہتا تھا۔ انہیں 1972 میں ان کی بہادری پر سینا میڈل بھی ملا۔ راٹھور کو سول اعزازات اور فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.