رانچی: جھاڑکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین نے کانکے روڈ، رانچی میں وزیر اعلی کے رہائشی دفتر میں آج بھارت رتن اور ملک کے سابق آنجہانی راجیو گاندھی کے 78ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ Hemant Soren Paid Tribute to Rajiv Gandhi
موقع پر عالمگیر عالم، رامیشور اوراؤ، ستیانند بھوکتا، چنپائی سورین، جگرناتھ مہتو، جوبا مانجھی، بننا گپتا، بادل، متھیلیش ٹھاکر، حفیظل حسن اور ایم پی وجے ہنسدا نے بھارت رتن اور سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ جھاڑکھنڈ کانگریس کے ریاستی صدر راجیش ٹھاکر سمیت جے ایم ایس اور کانگریس کے تمام موجودہ اسمبلی ممبران نے آنجہانی کی تصویر پر پھول چڑھا کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
یو این آئی