ETV Bharat / bharat

Hauz Qazi Chowk: حوض قاضی چوک کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کو واپس لے لیا گیا

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 7:28 AM IST

پرانی دہلی کے رہائشی محمد نعیم نے کہا کہ نام تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ پرانی دہلی میں کئی جگہوں کے نام بدل کر علاقے کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ چوک تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے اور ہم نے اسے ہمیشہ حوض قاضی کے نام سے پہچانا ہے۔ Hauz Qazi Name Change Order Withdraw

حوض قاضی کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لیا

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے بدھ کو فصیل بند شہر کے حوض قاضی چوک کا نام بدل کر ہری چند ورما چوک کرنے کی اپنی پیشگی منظوری کو مقامی باشندوں کے اعتراض کے بعد واپس لے لیا ہے۔ اس اقدام کی بی جے پی کے ریاستی ترجمان پروین شنکر کپور نے بھی مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ مقامی افراد تاریخی نام تبدیل کرنے کے خلاف ہیں۔ Hauz Qazi Name Change Order Withdraw

پروین شنکر کپور نے این ڈی ایم سی اور اس کے میئر راجہ اقبال سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ"ہم مقامی باشندے این ڈی ایم سی کے پرانی دہلی کے تاریخی حوض قاضی چوک کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

سابق کونسلر ہری چند ورما کے نام پر چوک کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کو میئر راجہ اقبال سنگھ نے 20 جنوری 2022 کو پیشگی منظوری دی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے مقامی کونسلر راکیش کمار کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے اس کی اجازت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جمعرات کو ایک تقریب کا بھی منصوبہ بنایا گیا تھا جس میں دہلی کے رسد و خوراک کے وزیر عمران حسین اور رکن پارلیمان ہرش وردھن کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ جیسے ہی اس تقریب کا دعوت نامہ منظر عام پر آیا تو مقامی افراد نے اس کی مخالفت شروع کردی البتہ بعد میں نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو منسوخ کردیا گیا۔

میئر نے سٹی ایس پی زون کے ڈپٹی کمشنر راجیش گوئل کے ذریعہ جاری کردہ ایک خط میں منظوری واپس لینے کی خبر سامنے آئی۔

مزید پڑھیں:۔ دہلی حوض قاضی تنازع: پولیس کمشنر کا دورہ، امن کی اپیل

پرانی دہلی کے رہنے والے ابو سفیان نے فون پر بتایا کہ پرانی دہلی میں علاقوں کے ناموں کو تبدیل کرنے کی کوششیں گذشتہ سالوں میں بڑھی ہیں۔ پرانی دہلی میں جگہوں کے نام بدلنے کے واقعات اب ایک معمول بنتا جارہا ہے۔ اگر بلدیاتی نمائندے اپنی تاریخ کے مالک نہیں ہیں تو ہم کیسے امید کر سکتے ہیں کہ وہ مستقبل کی تعمیر کریں گے۔ اگر وہ شخصیات کے ناموں پر کوئی یادگار بنانا چاہتے ہیں، تو وہ کچھ نیا تعمیر کریں اور اس کا نام ان لوگوں کے نام پر رکھیں جنہیں وہ چاہتے ہیں۔

پرانی دہلی کے رہائشی محمد نعیم نے کہا کہ نام تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ پرانی دہلی میں جگہوں کے نام بدل کر علاقے کی تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ چوک تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے اور ہم نے اسے ہمیشہ حوض قاضی کے نام سے پہچانا ہے۔ نام کی تبدیلی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ چوک کا نام تبدیل کرنا تاریخ کو مٹانے کے مترادف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.