ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں ووٹنگ، امیدواروں نے عوام کا شکریہ ادا کیا - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے سلسلہ میں ترال میں عوام نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر امیدواروں نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

jk assembly election 2024 Voting in Tral, candidates thanked the public
ترال میں ووٹنگ، امیدواروں نے عوام کا شکریہ ادا کیا (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2024, 1:03 PM IST

ترال: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے تحت گزشتہ روز پہلے مرحلے کے تحت ہوئی رائے دہی میں ترال حلقۂ انتخاب میں تقریباً تینتالیس فیصد ووٹنگ ہوئی۔ جس کے دوران ان ووٹروں نے قسمت آزمائی کرنے والے نو امیدواروں کی سیاسی قسمت کو ووٹنگ مشینوں میں بند کر دیا۔ ترال سے چناؤ لڑنے والے لیڈران نے عوام کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف انڈیا اور ضلع انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

ترال میں ووٹنگ، امیدواروں نے عوام کا شکریہ ادا کیا (ETV Bharat Urdu)

الائنس امیدوار سریندر سنگھ چنی نے بتایا کہ ترال سیٹ الائنس کے کھاتے میں ہوگی اور وہ ترال کی نمائندگی کے لیے بالکل تیار ہیں۔ جب کہ عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ ترال کے لوگوں نے جمہوریت کے لیے جو قدم بڑھایا ہے وہ ضرور ایک اچھے مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے بھی اپنی جیت کا بھروسہ جتایا۔

jk assembly election 2024 Voting in Tral, candidates thanked the public
ترال میں ووٹنگ، امیدواروں نے عوام کا شکریہ ادا کیا (ETV Bharat Urdu)
jk assembly election 2024 Voting in Tral, candidates thanked the public
ترال میں ووٹنگ، امیدواروں نے عوام کا شکریہ ادا کیا (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید - JK Assembly Elections 2024

پی ڈی پی کے رفیق احمد نائک نے جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ ترال میں 43 فیصد ووٹ ڈالنا اچھی بات ہے۔ کیونکہ اس وقت زمینداری کا سیزن عروج پر ہے۔ انہوں نے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر غلام نبی بھٹ جو کہ بطور آزاد الیکشن لڑ رہے تھے، نے میڈیا کو بتایا کہ وہ یہ چناؤ جیت رہے ہیں اور اس حوالے سے وہ ووٹروں کے شکر گزار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.