ETV Bharat / entertainment

مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2024 کا تاج جیتنے والی دھروی پٹیل کون ہیں؟ - Miss India Worldwide 2024 - MISS INDIA WORLDWIDE 2024

امریکہ سے تعلق رکھنے والی کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم کی طالبہ دھروی پٹیل کو مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2024 قرار دیا گیا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ دھروی پٹیل کون ہیں؟ آئیے ان کے بارے میں جانتے ہیں..

مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2024 کا تاج جیتنے والی دھروی پٹیل کون ہیں؟
مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2024 کا تاج جیتنے والی دھروی پٹیل کون ہیں؟ (PTI Video- Canva)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2024, 2:26 PM IST

واشنگٹن: امریکہ کی کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم کی طالبہ دھروی پٹیل کو مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2024 کا فاتح منتخب کیا گیا ہے۔ دھروی بالی ووڈ اداکارہ اور یونیسیف کی سفیر بننا چاہتی ہیں۔ دھروی کا یہ بیان بھی مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2024 بننے کے بعد سامنے آیا ہے۔

نیو جرسی کے ایڈیسن یں تاج پہنانے کے بعد دھروی نے کہا 'مس انڈیا ورلڈ وائیڈ جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے۔ یہ ایک تاج سے زیادہ ہے۔ یہ میرا ورثہ ہے، عالمی سطح پر دوسروں کو متاثر کرتی رہوں گی۔

پی ٹی آئی کے مطابق اس ریس میں سرینام کی لیزا عبدالحق کو فرسٹ رنر اپ قرار دیا گیا۔ ہالینڈ کی مالویکا شرما دوسری رنر اپ رہیں۔ مسز کیٹیگری میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی سوسن موٹیٹ فاتح رہیں، جبکہ اسنیہا نمبیار پہلے اور برطانیہ کی پون دیپ کور دوسرے نمبر پر رہیں۔

نوعمروں کے زمرے میں گواڈیلوپ کی سیرا سوریٹ کو مس ٹین انڈیا ورلڈ وائیڈ کا خطاب دیا گیا۔ نیدرلینڈ کی شریا سنگھ کو فرسٹ رنر اپ جبکہ سورینام کی شردھا ٹیڈجو کو سیکنڈ رنر اپ قرار دیا گیا۔ یہ مقابلہ حسن نیویارک میں واقع انڈیا فیسٹیول کمیٹی نے منعقد کیا ہے۔ اس کی قیادت ہندوستانی نژاد امریکی نیلم اور دھرماتما سرن کررہے ہیں۔ یہ مقابلہ اس سال اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

دھروی پٹیل کون ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھروی پٹیل Quinnipiac یونیورسٹی میں کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم کی طالبہ ہیں۔ دھروی کے انسٹاگرام پر 18.6 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں۔ 2023 میں دھروی کو مس انڈیا نیو انگلینڈ کا تاج پہنایا گیا۔ وہ اپنے گھر سے 3D چیریٹیز نامی ایک غیر منافع بخش تنظیم چلاتی ہے۔ رضاکارانہ خدمات کے ساتھ ساتھ، وہ ضرورت مندوں کے لیے فوڈ ڈرائیوز اور فنڈ ریزنگ کا بھی اہتمام کرتی ہے۔ مزید برآں، وہ یونیسیف اور فیڈنگ امریکہ جیسے خیراتی اداروں میں حصہ ڈالتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.