ETV Bharat / bharat

Haryana Road Accident ہریانہ میں درد ناک سڑک حادثہ، سات افراد ہلاک - شہزاد پور تھانہ

ہریانہ کے یمنانگر پنچکولہ ہائی وے پر ایک درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

سات افراد ہلاک
سات افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 4, 2023, 10:17 AM IST

Updated : Mar 4, 2023, 10:40 AM IST

امبالا: ریاست ہریانہ کے امبالا میں یمنانگر پنچکولہ ہائی وے پر ایک ٹریلر ٹرک کی بس سے ٹکر ہوگئی جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے وہیں۔ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کو شہزاد پور تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

شہزاد پور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بیر بہن نے بتایا کہ ایک ٹریلر ٹرک نے پیچھے سے ایک بس کو ٹکر ماردی۔ جس میں اب تک سات افراد کی موت ہوگئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹریلر ٹرک الٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں زخمی دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور اب خطرے سے باہر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کا پچھلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بس میں زیادہ تر مزدور سوار تھے جو اترپردیش بریلی سے ہماچل پردیش کے بدی جا رہے تھے۔ جیسے ہی بس شہزاد پور کے قریب پہنچی تو پیچھے سے آنے والے ٹرک نے بس کو ٹکر مار دی۔ ٹرک پر لوہے کی چادر سے رکھی ہوئی تھی۔ ابھی تک اس سڑک حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

امبالہ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ متوفی کے لواحقین کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ امبالہ پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے۔ جائے وقوعہ کے آس پاس نصب سی سی ٹی وی کی جانچ کی جارہی ہے تاکہ کوئی ثبوت مل سکے۔ پولیس کے مطابق جس کسی کی بھی لاپرواہی ہوگی ۔ اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : Road Accident Haryana: ہریانہ میں ٹرک نے مزدوروں کو روندا، تین ہلاک

Last Updated : Mar 4, 2023, 10:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.