ETV Bharat / bharat

Hanuman Jayanti ہنومان جینتی کے پیش نظر آج مغربی بنگال سے لیکر دہلی تک الرٹ جاری

ملک میں آج کافی جوش و خروش کے ساتھ ہنومان جینتی منائی جائے گی، جس کے پیش نظر ملک مختلف ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے تاکہ رام نومی کی طرح تشدد کی صورتحال نہ پیدا ہو۔ مرکزی حکومت نے بھی تمام ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کی ہے۔ Hanuman Jayanti festival today

ہنومان جینتی کا تہوار
ہنومان جینتی کا تہوار
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 7:11 AM IST

دہلی: گذشتہ روز رام نومی کے موقعے پر ملک کی مختلف ریاستوں میں تشدد ہوا۔ مغربی نگال سے لے کر بہار، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر تک حالات کشیدہ رہے۔ وہیں اب ہنومان جینتی کا تہوار ہے، مختلف مقامات پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس کے پیش نظر ریاستی حکومتیں صورتحال پر نظر بنائے ہوئے ہیں اور پولیس کو الرٹ کردیا ہے تاکہ اس دوران کسی بھی طرح کی کوئی ناگہانی صورتحال نہ پیدا ہو۔ اب رام نومی تشدد جیسے حالات نہ ہوں، اس لیے ریاستوں نے اپنی سطح پر تیاریاں شروع کر دی ہے۔ چونکہ مغربی بنگال ابھی بھی تشدد کی زد میں ہے، وہاں کی انتظامیہ ہنومان جینتی کے حوالے سے مزید الرٹ ہو گئی ہے۔ یہاں تک کہ کلکتہ ہائی کورٹ کو بھی مداخلت کرنی پڑی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال حکومت سے پوچھا ہے کہ ہنومان جینتی کے حوالے سے کیا انتظامات ہیں؟ کلکتہ ہائی کورٹ نے ممتا حکومت کو یہ ہدایات بھی دی ہیں کہ اگر بنگال پولس حالات کو سنبھال نہیں پا رہی ہے تو پیرا ملٹری فورس کو تعینات کیا جائے، جہاں دفعہ 144 نافذ ہے، وہاں سے کوئی جلوس نہ نکالا جائے۔

  • Central Armed Police Forces deployed in West Bengal to assist state police in maintaining law and order during the observance of Hanuman Jayanti tomorrow: Spokesperson, Ministry of Home Affairs pic.twitter.com/WBxe2l3ZlY

    — ANI (@ANI) April 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ہائی کورٹ کے اس حکم کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ہنومان جینتی کے موقعے پر بنگال میں امن و امان قائم رکھیں، ہر کوئی اس تہوار کو خوشی سے منائے۔ ممتا بنرجی نے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بنگال امن کی سرزمین ہے، ہر کوئی ہنومان جینتی کا تہوار پیار سے منائے۔بنگال میں ہنومان جینتی کے موقعے پر امن و امان خراب نہ ہو، اس لیے سنٹرل فورس کی تین ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ وہیں ہنومان جینتی کے پیش نظر راجدھانی دہلی بھی الرٹ پر ہے۔ پچھلے سال دہلی میں بھی ہنومان جینتی کے موقعے پر تشدد ہوا تھا اور دوبارہ ویسی صورتحال نہ پیدا ہو، اسی لیے دہلی میں بھی پولس پوری طرح سے تیار ہے۔

دہلی کے جہانگیر پوری میں سیکورٹی فورسز مارچ کر رہی ہیں۔ یہ پولیس مارچ اس لیے ہے کہ پچھلے سال کی طرح ہنومان جینتی پر کوئی پریشانی نہ ہو۔ اہم بات یہ ہے کہ وشو ہندو پریشد نے جہانگیر پوری میں جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی تھی لیکن اب گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب جلوس سکیورٹی کے درمیان نکلنے والا ہے۔ اس یاترا میں لوگوں کی ایک اچھی تعداد پہنچ سکتی ہے۔ مہاراشٹر میں حالات کشیدہ ہیں اور جھارکھنڈ میں بھی فضا میں کچھ تلخی ہے۔ کچھ دن پہلے جھارکھنڈ کے صاحب گنج علاقے میں ہنومان جینتی کے موقعے پر تشدد ہوا تھا، وہیں اب ریاست میں ہنومان جینتی کا تہوار منایا جائے گا، جس کے پیش نظر ریاست میں الرٹ ہے۔ بہار میں بھی رام نومی کے موقعے پر تشدد ہوا تھا۔ اب چونکہ ہنومان جینتی پر پٹنہ کے ہنومان مندر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے، اس لیے وہاں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ریاستی حکومت کے وزراء بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس بار رام نومی کی طرح تشدد نہیں ہوگا۔

  • #UPDATE | Hanuman Jayanti celebration at Jahangir Puri is being regulated in consultation with the organizers. We are ensuring that it takes place in a safe and secure manner: Special CP Deependra Pathak, Delhi police

مزید پڑھیں:۔ نوئیڈا: تہواروں کے پیش نظر پولیس الرٹ

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے بھی ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں تمام ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دن امن و امان کو یقینی بنائیں اور معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کو خراب کرنے والے کسی بھی واقعے کو نظر انداز نہ کریں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ریاستی حکومتوں کو امن و امان برقرار رکھنے، تہوار کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے والے لوگوں کی نگرانی کرنے کو کہا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.