پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ میں گیان واپی کیمپس میں واقع مبینہ شرینگر گوری پوجا معاملے میں منگل کو سماعت ہوئی۔ اس دوران ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے پرانے مندر کا نقشہ دکھایا اور دعویٰ کیا کہ وشویشور ناتھ کے ارد گرد آٹھ منڈپ تھے، جہاں اس وقت تین گنبد ہیں اور وہ تینوں گنبد شرنگر گوری، گنیش اور ڈنڈاپانی منڈپ ہیں۔ ان میں مورتیاں نصب کی گئی تھیں۔ اورنگزیب کے حکم پر ان کو توڑا گیا۔ Gyanvaapi Case
مزید پڑھیں:۔ Gyanvapi Case الہٰ آباد ہائی کورٹ میں گیان واپی مسجد سے متعلق معاملے کی سماعت آج
مندر کے فریق کے وکیل ہری شنکر جین نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بحث میں اورنگ زیب کی کتاب عالم گیری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں وشویشور ناتھ مندر کو منہدم کرنے کے حکم کا ذکر ہے۔ ایک برطانوی مصنف کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متنازع احاطے میں مبینہ شرنگر گوری کی پوجا کی جاتی تھی۔ جسٹس جے جے منیر نے انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی درخواست پر بدھ کو بھی سماعت جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔