اطلاعات کے مطابق تمام جگہوں پر پُرامن طریقے سے پولنگ ہو رہی ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں پولنگ مراکز پر ووٹ دینے آ رہے ہیں۔
گجرات کے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں تقریباً 25 ہزار امیدوار اپنی قسمت آزمانے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔
صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے جو کہ شام کے 6 بجے تک جاری رہے گی۔
کووڈ-19 کے پروٹوکول کے ساتھ ای وی ایم مشین میں ووٹ ڈالیں جا رہے ہیں۔
ریاست گجرات کے قدیم شہر احمدآباد کے 48 وارڈ کی 192 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔
احمدآباد کے شاہ پور وارڈ میں صبح 7 بجے سے عوام نے ووٹنگ کرنا شروع کردیا جب کہ سکیورٹی کے لیے دو ہزار پولیس اہلکار سیمت 43 ہزار کے قریب جوان تعینات کیے گئے ہیں۔
گجرات کی 6 میونسپل کارپوریشن کی 576 نشستوں کے لئے 2246 امیدوار انتخابی میدان میں اترے ہیں۔
آج گجرات کے احمد آباد، سورت، وڈودرا، راجکوٹ، جام نگر اور بھاونگر کے میونسپل کارپوریشن کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔
آئندہ 23 فروری 2021 کو رائے شماری ہوگی اس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:نیتی آیوگ کا چھٹا اجلاس: 'قوم کے مزاج کا پتہ چل چکا ہے'
اس انتخابات میں سب سے زیادہ بی جے پی کے 8175 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جب کہ کانگریس کے 7799 ہیں۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے 2097 ہیں۔
اس دفعہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے 55 امیدوار میدان میں ہیں، جب کہ آزاد امیدوارواروں کی تعداد 2540، ہے۔
دوسرے مرحلے میں میں 28 فروری2021 کو 31 اضلاع پنچایت و 231 تحصیل پنچایت اور 81 نگرپالیکا کے انتخابات ہوں گے اس کے علاوہ 51 سیٹوں پر پر ضمنی انتخابات بھی ہوں گے۔