نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے ہفتہ کو حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اپوزیشن سے پاک ہندوستان اور مسلم کے بغیر مقننہ کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کو ایک معاملے میں چار سال قید کی سزا سنائے جانے پر کنور دانش علی نے آج کہا کہ 'اپوزیشن سے پاک ہندوستان اور مسلم کے بغیر لیجسلیچر' منصوبے کے تحت جلد ہی اب افضل انصاری کی رکنیت چھین لی جائے گی، لیکن حکمران جماعت کے ایم پی اور ایم ایل اے کے مقدمات صدیوں تک چلیں گے… نہ کسی کو سزا ہو گی اور نہ کسی کی رکنیت چھینی جائے گی۔ یہ 'نئے ہندوستان' کا نیا دستور ہے۔
واضح رہے کہ افضل انصاری کو بھی گینگسٹر ایکٹ کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔ غازی پور ایم پی ایم ایل اے عدالت نے افضل انصاری کو چار برس کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ عدالت نے ان پر ایک لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ سزا کا اعلان ہوتے ہی افضل انصاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے، سزا کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی رکن پارلیمنٹ جانا طے ہے۔ اس سے قبل مختار انصاری کو غازی پور کے ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے گینگسٹر کیس میں قصوار قرار دیا ہے۔ عدالت نے انہیں دس برس کی سزا سنائی ہے۔(یو این آئی)
یہ بھی پڑھیں: Mukhtar Ansari سابق ایم ایل اے مختار انصاری کو گینگسٹر ایکٹ میں 10 سال کی سزا