ETV Bharat / bharat

Dhami On Ram Rahim Activities حکومت رام رحیم کی سرگرمیوں کو روکے، دھامی - ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی کی خبر

شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے ڈیرہ سرسا کے سربراہ کے نام میں ڈیرہ کھولنے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے ان کی سرگرمیوں پر فوری طور پر روک لگانے کی اپیل کی ہے۔ ایس جی پی سی صدر نے کہا کہ اپنے برے کردار اور جرائم کی وجہ سے جیل میں بند رام رحیم کو بار بار پیرول دے کر سکھ ذہنیت کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے اوریہ اب منسا میں اپنا ڈیرہ کھولنے کا اعلان کرنے کی سازش ہے۔Dhami On Ram Rahim Activities

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 22, 2022, 8:34 PM IST

شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے ڈیرہ سرسا کے سربراہ کے نام میں ڈیرہ کھولنے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے ان کی سرگرمیوں پر فوری طور پر روک لگانے کی اپیل کی ہے۔

ایڈوکیٹ دھامی نے کہا کہ ڈیرہ سرسا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کا کردار سماج دشمن ہے اور ان پر لگائے گئے الزامات گھناؤنے ہیں۔ عصمت دری اور قتل کے مقدمات میں سزا یافتہ رام رحیم بے ادبی کے مقدمات میں بھی اہم ملزم ہے۔ ایڈووکیٹ دھامی نے کہا کہ اس متنازعہ شخص کی طرف سے پنجاب میں ڈیرہ کھولنے کے اعلان سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور اس سے پنجاب کا پرامن ماحول خراب ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اس انتہائی سنگین معاملے میں ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے اور یہ عہد کرے کہ پنجاب میں ڈیرہ سرسا کی کوئی شاخ قائم نہیں ہونی چاہیے۔

ایس جی پی سی صدر نے کہا کہ اپنے برے کردار اور جرائم کی وجہ سے جیل میں بند رام رحیم کو بار بار پیرول دے کر سکھ ذہنیت کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے اوریہ اب منسا میں اپنا ڈیرہ کھولنے کا اعلان کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری ان کے اس فعل کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ حکومت کوگھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو عوام کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ایڈوکیٹ دھامی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پنجاب میں ڈیرہ سرسا کے سربراہ رام رحیم کی کسی بھی سرگرمی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے رام رحیم کی آن لائن تقاریر کو روکنے کا مطالبہ کیا، جب کہ وہ پیرول پر ہیں اور سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: DWC On Gurmeet satsang گرمیت کے ستسنگ میں بی جے پی لیڈران کی شرکت قابل مذمت، جمہوری خواتین کمیٹی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.